گناہ بہت سارے ہوتے ہیں۔ بعض
کبیرہ اور بعض صغیرہ یعنی چھوٹے گناہ ہوتے ہیں۔کبیرہ گناہوں میں زنا،سودخوری اور
چوری کرنا وغیرہ اور چھوٹے گناہوں جیسے جھوٹ، حسد وغیرہ۔ مسلمان کاکسی گناہ میں
مبتلا ہونا بلا شبہ بُرا ہے۔قرآن مجید میں بھی بدکاری کی بہت سی مذمت بیان کی گئی
ہیں۔جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا
الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
فرامین مصطفیٰﷺ:
حدیث نمبر 1: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے
روایت ہے، حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب مرد زنا کرتا ہے تو اُس سے ایمان نکل
کر سر پر سائبان کی طرح ہوجاتا ہے، جب اِس فعل سے جدا ہوتا ہے تواُس کی طرف ایمان
لوٹ آتا ہے۔ (ترمذی،4/283،حدیث:2634)
حدیث نمبر 2: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے،حضور
اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:بنی اسرائیل میں پہلی خرابی جوآئی وہ یہ تھی کہ ان میں سے
ایک آدمی جب دوسرے آدمی سے ملتا تو اس سے کہتا: اے شخص! اللہ پاک سے ڈرو اور جو
برا کام تم کرتے ہو ا سے چھوڑ دو کیونکہ یہ تیرے لیے جائز نہیں ہے۔ پھر جب دوسرے
دن اس سے ملتا تو اسے منع نہ کرتا کیونکہ وہ کھانے پینے اور بیٹھنے میں ا س کاشریک
ہو جاتاتھا۔جب انہوں نے ایسا کیا تو اللہ پاک نے ان کے اچھےدلوں کو برے دلوں سے
ملا دیا۔ (ابو داؤد، 4/ 162، حديث: 4336)
حدیث نمبر 4: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہُ
عنہما سے روایت ہے، رسولُ اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاجس بستی میں زنا اور سود ظاہر
ہوجائے تو انہوں نے اپنے لیے اللہ پاک کے عذاب کو حلال کرلیا۔ (مستدرک للحاکم،
2/339، حدیث:2308)
حدیث نمبر 5: حضرت عمرو بن عاص رضی اللہُ عنہ سے
روایت ہے، حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا جس قوم میں زنا ظاہر ہوگا، وہ قحط میں گرفتار
ہوگی اور جس قوم میں رشوت کا ظہور ہوگا، وہ رعب میں گرفتار ہوگی۔ (مشکاۃ المصابیح،1/656،حدیث:3582)
معاشرتی نقصانات: معاشرے میں اس کو بےحیا اور اور بدکار ثابت کیا جائے گا۔یہ
اللہ پاک اور اس کے رسول ﷺکی ناراضگی کا سبب ہے۔بدکاری کرنے والے کو معاشرے میں
عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔اسے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سزا دی جاتی
ہے۔آخرت میں ذلت و رسوا کیا جائے گا۔زنا معاشرے میں فتنہ و فساد کی جڑ ہے۔بدکاری
کرنے والے پرسے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔اس کا رزق تنگ کر دیا جاتا ہے۔
آخر
میں دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو زنا جیسے بدترین، گندے اور انتہائی مذموم فعل
سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین