ہمارے معاشرے میں جو بُرائیاں پھیل رہی ہیں ان میں سے ایک بدکاری بھی ہے۔

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔

زنا کی مذمت پر احادیث:

(1)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺنے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا جس وقت زنا کرتا ہے (اس وقت) مومن نہیں رہتا یعنی مومن کی صفات سے محروم ہو جاتا ہے۔ (بخاری، 2/137، حدیث: 2475 )

(2) حضرت عمرو بن العاص رضی اللہُ عنہ نے کہا کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس قوم میں زنا پھیل جاتا ہے وہ قوم قحط سالی میں ضرور مبتلا کی جاتی ہے اور جس قوم میں رشوت عام ہوتی ہے وہ (اپنے دشمن کے ) خوف و ہراس میں مبتلا رہتی ہے۔ (انوار الحدیث، ص 303)

(3) حضرت جابر رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے ایک عورت سے زنا کیا تو حضور ﷺ نے اسے کوڑے لگوائے پھر خبر دی گئی وہ محصن(یعنی شادی شدہ) ہے تو حضور نے اسے سنگسار کرادیا یعنی لوگوں نے پتھروں سے مار مار کر اسے ہلاک کردیا۔ (ابو داود، 4/201، حدیث:4438)

(4) تین شخصوں سے اللہ پاک نہ کلام فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ اُن کی طرف نظر ِرحمت فرمائے گا اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ (1) بوڑھازانی۔(2)جھوٹ بولنے والا بادشاہ۔ (3)تکبر کرنے والا فقیر۔ (76 کبیرہ گناہ، ص57)

(5) حضرت مقداد بن اسود رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں، نبیٔ کریم ﷺ نے اپنے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے ارشاد فرمایا زنا کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے، اللہ پاک اور اس کے رسول ﷺ نے اُسے حرام کیا ہے اور وہ قیامت تک حرام رہے گا۔ (مسند امام حمد، 9/226، حدیث: 23915)

بدکاری کے نقصانات:بدکاری کرنے والے کو معاشرے میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔اس پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔ زنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔زنا انسان کی ترقی و نشو و نما کو روک دیتاہے۔زنا انسان کی کوشش اور محنت کو روک دیتا ہے۔زنا انسان کی خبر گیری اور احتیاط کو روک دیتا ہے۔زنا انسان کے اپنے اوپر کے اعتماد کو روک دیتا ہے۔زناانسان کی خوشی کے صحیح احساس کو روک دیتا ہے۔ زنا انسان کو دوستی، مدد اور اخلاص سے روک دیتا ہے۔زنا انسان کو عزت، حکمت اور علم سے روک دیتا ہے۔زنا اللہ پاک کے غضب کا باعث ہے۔

اللہ ہر مسلمان کو زنا جیسے بدترین،گندے اور انتہائی مذموم فعل سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین