بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مئی 2021ء بروز بدھ ریجن سینٹرل افریقہ،  زنجبار تنزانیہ میں راشن کی تقسیم ،مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

غلام محمد عطاری نگران کابینہ نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کھانا کھانے کی سنتیں و آداب بیان کیں۔مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں مرید ہونے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے امیر اہل سنت سے بیعت ہونے کی نیت کی۔(رپورٹ: غلام محمد عطاری نگران کابینہ)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 مئی 2021ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس یاسر مدنی اور رکن مجلس سلمان عطاری نے مدنی عطیات اور صدقہ فطر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک میں کام کرنے کی وجہ سے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ: فیضان عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021 ء بروز بدھ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثر مدنی نے لاہور میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ٹمبر مارکیٹ میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی زیر تعمیر برانچ کا جائزہ لیا اور تعمیرات کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ اس جدول میں نگران مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز لاہور ریجن کے ذمہ دار علی حسن مدنی بھی تھے۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری۔رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  05 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن ، گجرانوالہ زون ، گجرانوالہ کابینہ ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سندس فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات اور تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں سے تاثرات لینے کے لئے وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔

زون ذمہ دار شعبہ تعلیم و بلڈ کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری نے دعوت اسلامی و امیر اہلسنت کا تعارف پیش کیا ۔ سندس فاؤنڈیشن میں موجود لوگوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور بلڈ کیمپ لگائے جانے پر شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گجرانوالہ زون زمہ دار شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 مئی 2021ء  بروز جمعرات لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ سکیھکی منڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی توجہ دلائی اور فطرہ مہم کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد جواد حسن عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  مناواں لاہور میں جامع مسجد عائشہ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے مسجد میں اذان بھی دی، نماز بھی ادا فرمائی اور دعائے خیر بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی  ریجن پونہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پونہ زون کی تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ممبئی ریجن کی پونہ زون نگران اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے اور

ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے 897 جامعات، 4000 سے زائد مدارس اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسناد سرکاری اسناد کا درجہ رکھیں گی۔

گورنمنٹ کی اجازت کے بعد دعوت اسلامی نے اپنا تعلیمی بورڈ بنام ”کنزُ المدارس بورڈ“ تشکیل دےدیا ہے جس کے صدر اراکین شوری کے فیصلے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو مقرر کیا گیا۔

وقافی وزارتِ تعلیم کی طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دے دیا گیا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب جامعۃ المدینہ خود ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگری جاری کرسکے گا اور جامعۃا لمدینہ سے امتحان دینے والے طلبہ اب ڈبل ایم اے کی ڈگری حاصل کرسکیں گے۔

جامعۃ المدینہ سے ڈگری جاری ہوتے ہی High Education Commission بھی جامعۃ المدینہ کے ان اسٹوڈنٹس کو ایم اے اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔یہ دونوں خبر یں H.E.C کی ویب سائٹ پر بھی لگادی گئی ہیں۔

اب ملک و بیرون ملک میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز میں طلبہ کو امتحانات کے بعد جامعۃ المدینہ ایم اے کی ڈگری خود جاری کرسکے گا۔ بیرون ملک سے پاکستان کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے کے لئے آنے والوں کو ویزوں میں بھی آسانی ہوجائیگی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم و رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار نے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تھانے زون کی رکن زون اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شعبہ کے حوالے سے نکات بتائے اور جدول بنانے کارکردگی وقت پر آگے بڑھانے ،ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 4-11 میں ایک اسلامی بھائی حافظ محمد شاہد عطاری کےفرنیچر کے کارخانے میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان رسول کو تلاوت قرآن کو اپنا روزانہ کا معمول بنانے، والدین کی خدمت ، اپنے رشتہ داروں سے صلح رحمی کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی  ریجن تھانے زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکین زون و نگران اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

تھانے زون نگران اسلامی بہن نےمشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے کار کردگی کے حوالے سے نکات دیتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی کاجائزہ لیا اور ڈونیشن جمع کرنے کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن تھانے زون ممبرا کابینہ و بھیونڈی کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقادہواجن میں ممبرا کابینہ نگران نے امروت نگر اور شملہ پارک ڈویژن،ممبرا اسٹیشن ڈویژن ذمہ دار، ممبرا کابینہ کی رکن کابینہ مدنی دورہ اور بھیونڈی کابینہ اور دیوان شاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے نکات بتائے نیز جدول بنانے کارکردگی وقت پر آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔