دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرمسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”صفائی کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے، سنتوں
بھرے اجتماع میں ہر ہفتے شرکت کرنےاور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق کی برکتیں“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرتھورن کلف (Thorncliph) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6دسمبر 2020ء کو سویڈن ( Sweden) میں بذریعہ زوم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور رسالہ نیک
اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام5دسمبر 2020ء کو بیلجیم
(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ دو مقامات انٹورپ (Antwerp)اور برسلز (Brussel) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اولیائے کرام کے
پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوے اسلامی بہنوں کو عبادت و ریاضت ، خوف
خدا کیا ہے اور خوف خدا کی اہمیت پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کو پور
کرنے کے ساتھ ساتھ گھر درس اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
میڈرڈکے شہر کاسپےمیں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے ڈویژن میڈرڈ(Madrid)کے شہر کاسپے(Caspe )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریباً 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے
کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز
مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ
نیکیاں چھپاؤ
(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
106صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2016لیکر اب تک3ایڈیشنز میں تقریباً32ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے تحت
نگران کابینہ نے بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت عبد الوحید خان سولنگی
کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور
دعائیں کیں۔
نگران کابینہ نے انہیں اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب
کے لئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار
اسلامی بھائی نے ڈیرہ الٰہ یار ضلع جعفر آباد کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما، سابق
چیئرمین میونسپل کمیٹی کے سربراہ سخی شاہنواز خان عمرانی اور میر محراب خان عمرانی کے کزن اور منظور احمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کی
اور صبر کی تلقین فرمائی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے
ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان مرحوم میر ظفر اللہ جمالی کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر
سوئم کا سلسلہ ہوا ۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ دار نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحوم کے صدقہ جاریہ کے لئے دینی کاموں میں تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے اختتام پر ذمہ داران نے مرحوم کے صاحبزادگان عمر خان
جمالی (منسٹر)، جان محمد جمالی (سابق وزیر اعلیٰ) اورقاسم شوری (ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی) سے
تعزیت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کو فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت
دی۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع صحبت پورکے اطراف میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی شخصیت شجاعت علی کھوسہ، نگران ڈیرہ الٰہ یار زون حاجی محمد انور
عطاری، ڈویژن نگران صحبت پور نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ نے
شرکت کی۔
حیدر آباد ریجن مجلس اثاثہ جات کے ذمہ دار نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
حافظ آباد کے تھانہ سٹی میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حسان علی (ہیڈ محرر)،
محمد لقمان (A.S.I)، محمد لیاقت (سب انسپکٹر) کانسٹیبل اور تھانے کے دیگر عملے نے شرکت کی۔
نگران زون محمد وسیم عطاری نے ”عفوو درگزر “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ترغیب دلائی کہ ہمیں بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے۔
نگران زون نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اپنے گھروں میں دینی ماحول بناتے ہوئے
آپس میں حسن اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔