ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر ریحان (سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر عتیق الرحمن(جنرل سرجن)، ڈاکٹر ظہور احمد (یورولوجسٹ)، ڈاکٹر عثمان (میڈیکل اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر فرخ الاسلام (E.N.Tاسپیشلسٹ) اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں، مدنی چینل، مدنی چینل کڈز اور ڈیجیٹل دعوت اسلامی کے بارے میں بتایا اور انہیں بھی دین متین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پنجاب کے علاقے چنیوٹ کے میڈیسن بازار میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار رسائل اور مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیااور انہیں ایصالِ ثواب کی نیت سے خرید کر تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کچہری بازار کے کلاتھ مارکیٹ میں دکاندار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام ملک  بھر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ اللہ یار، جیکب آباد، اشاعت الاسلام ملتان،سخی سرور، خان پور،رہیلاوالی، میلسی، بہاولنگر، خانیوال، فیصل آباد،گوجرہ، جھنگ،قبولہ شریف، جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو،ڈیرہ اسماعیل خان، رحمان سٹی لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اسلام آباد، ڈڈیال اور گجرات میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک” عاجزی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور ان اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ عاجزی تمام انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام اور اولیاء کرام کی سنت ہے۔ نگران پاکستان نے عاجزی کے حوالے سے خلیفۂ وقت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کی سیرت بھی بیان کی جبکہ نگران پاکستان نے حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ ” لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جو اللہ پاک کے ہاں عاجزی والا ہے“ 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت پچھلے دنوں لاہور ریجن برانچ فیضان مدینہ گجرانوالہ کے مدنی عملے کا نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر رضاعطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں نگران مجلس نے شرکا کو للبنات کا مدنی عملہ بڑھانے اورمدنی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے مفید نکات دیتے ہوئے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔(محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت30 نو مبر2020ء بروز پیربرانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں شفٹ عطاری و قادری کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد یاسر رضا مدنی نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی نے شرکا کی کی تربیت کرتے ہوئے حاضرین کی دینی کام کرنے اور اس کیلئے وقت نکالنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 05دسمبر2020ء  بروز ہفتہ جیکب آباد میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء  اور معلمین سمیت تعلیمی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی وحید مدنی نگران کابینہ نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے جبکہ امامت کورس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن ۔(رپورٹ : محمد فیضان عطاری مجلس امامت کورس پاکستان) 


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 06دسمبر2020ء بروز  اتوار ڈیفینس کابینہ والٹن ڈویژن علاقہ گلبہار کالونی لاہور میں مدنی مشورہ ہوا ہوا جس میں لاہور ریجن کے تمام زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو نئے سال کے اہداف پ دیئے اور حاضرین کو مدنی مرکز کی طرف سے بنایا گیا شعبے کا سوفٹویر استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا جس پر شرکا نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بڑھانے کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد وارث عطاری )


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک ملک و بیرون ملک شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔

نگران شوریٰ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ معاشرے کو ایک بہترین افراد فراہم کرنے میں جو اہم ذریعہ ہے وہ ایک عورت کی صورت میں ”ماں “بنتی ہے۔اسلامی بہنوں کا کردار مثالی ہونا چاہیئے اور ہمیں اس طبقے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے بھی اسلامی بہنوں کو وہیں جانا چاہیئےجہاں جانے کی شریعت نے اجازت دی ہے اور گفتگو کرنے میں بھی شریعت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مولانا عمران عطاری نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ہر نیک کام میں رب کی رضا شامل ہو اور نگران شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے حقوق بھی ادا کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  پاکستان کے مختلف مقامات پر سن 2020 میں 54 قاعدہ ، ناظرہ کورس اور11 مدرسہ کورس مکمل ہوئے مزید کورسیز کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 06دسمبر2020ء بروز  اتوار فیصل آباد سول لاہن صدائے مدینہ مسجد کےقریب واقع ایک مقام پر قافلہ اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

قافلہ اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے شرکا کو اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے، دین اسلام کی بقا کے لئے راہے خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیصل عطاری ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار)


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور ان کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے ربیع الاول1442ھ کو بھی رسائل تقسیم ہوا۔

کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

ذمہ داران کی جانب سے کیے گئے تقسیم رسائل کی رقم :7141899

عوام کی جانب سے کیے گئے تقسیم رسائل کی رقم:1895450

مخصوص الفاظ کے ساتھ تقسیم رسائل کیلئے لی گئی رقم:689500


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 05 دسمبر 2020 بروزہفتہ  تمام ریجن ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا گیا جس میں تما م ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے مدنی مشورے میں مختلف کارکردگیوں کے جائزہ فارم سمجھائے گئے۔ ماہانہ کاکردگیوں پر کلام ہوا اس میں جو کمی تھی ان کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔

تقرریوں کے حوالے سے سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا نیز نیک اعمال رسالہ کے متعلق بھی کلام ہوا اور26 دسمبر تک دئیے گئےاہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے گئےاور ڈویژن سطح تک مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار کے ذریعے ہر ہر مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔