دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ     پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ گوادر زون و کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو سفر شیڈول بنانے ، ماتحت کے شیڈول چیک کرنے اور ماہانہ مدنی مشورہ وقت پر لینے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حیات خان قادری صاحب (مہتمم دار العلوم حنفیہ رضویہ ہجیرہ کشمیر) بخار کے سبب 19 ربیع الاٰخر 1442ھ کو 90سال کی عمر میں ہجیرہ کشمیر میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

وفات کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان حضرت مولانا حبیب خان نورانی، حضرت قبلہ حافظ محمد محبود قادری ، محمد مسعود قادری ا ور تمام سوگواروں سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی محمد حیات خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کےلئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔

استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ مفتی حیات خان قادری صاحب ، محدث اعظم پاکستان علامہ سردار احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے قریبی ساتھی تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ”دارالعلوم حنفیہ رضویہ ہجیرہ کشمیر“ قائم فرمایا۔آپ کی ذات اور اس ادارے سے ہزاروں علماء فیض یاب ہوئے جو آج دنیا کے مختلف حصوں میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، آپ رحمۃ اللہ علیہ ایک تحریکی شخصیت تھے، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، جماعت اہلسنت، جمعیت علمائے پاکستان، اسلامی نظریاتی کونسل کشمیر اور مختلف فورمز پر اپنی خدمات انجام دیں۔

استاذ الحدیث مفتی حیات خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ 6دسمبر بروز اتوار کثیر عاشقان رسول کی موجودگی میں ڈگری کالج گراؤنڈ ہجیرہ کشمیر میں ادا کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ     پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کوئٹہ زون و کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو سفر شیڈول بنانے ، ماتحت کے شیڈول چیک کرنے اور ماہانہ مدنی مشورہ وقت پر لینے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 06دسمبر2020ء  بروز  اتوار ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ پنیالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

فضل الرحمان عطاری رکن زون اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطارینے وقت کی پابندی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے، ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کا نفاذ اور ہر مقتدی سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:فضل الرحمان عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ     پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ہزارہ زون و کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو نئی ڈویژن میں مدنی کام کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریوں اور نئی ڈویژن میں مدنی کام کرنے کے اہداف لئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ    پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شعبہ فیضان ِ مرشد کی اسلامی بہنوں کا ’’نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات ‘‘ پر مدنی مشورہ لیاجس میں پاک سطح ،ریجن و زون سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ٹیلی تھون کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور موجودہ حالات میں دینی کاموں کو آن لائن کرنے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 06دسمبر2020ء  بروز  اتوار ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں قائم جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد انور عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد آصف عطاری معلم امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کے تحت  بنگلہ دیش، ڈھاکہ ریجن نگران کا 5دسمبر2020 ء کو ڈھاکہ ساؤتھ اور ہل ٹریک کی زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 4 دسمبر2020ء کو  مالیات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون ذمہ دار کاا سکائپ پر مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ میں شرکت کا ذہن دیا اور شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کروائیں۔

شعبہ کے کام کے تحت نکات بھی دیئے نیز لسٹ تیار کرنے اور رسیدوں کو مکمل وصول کرنے اور ای- رسید کا فولو اپ کرنے پر توجہ دلائی اور دسمبر تک اس شعبہ پر تقرر مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


4دسمبر 2020ء کو شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک بذریعہ ویڈیو لنک ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول  نے شرکت کی۔

فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری اور مختلف مقامات کے ائمہ کرام نے شرکت کی جبکہ کراچی میں 20 مقامات پر یہ اجتماع بذریعہ ویڈیو لنک دیکھا گیا۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مقتدی کی معلومات کا ایک بہترین ذریعہ مسجد کا امام ہے، امت کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ امامت ہے۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جیسے ہر مرید پیر نہیں بن سکتا ویسے ہی ہر مقتدی امام نہیں بن سکتا، امام خالق اور بندے کے درمیان واسطہ ہوتا ہے۔نگران شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی عزت کردا ر میں ہی ہے،انسان کے کردار کا ایک بہت بڑا حسن اس کا وقت کی پابندی کرنا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء بروزہفتہ  پنجاب، زون احمد پور شرقیہ ، کابینہ یزمان میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کومیت کو غسل دینے کفن کاٹنے ، بچھانےاور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا گیا آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے ہاتوں ہاتھ کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2020ء بروز اتوار  پنجاب، وہاڑی زون، لودھراں کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیت کی۔