اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ماہ نومبر2020 ء میں بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ، کویت ، آسٹریلیا ملبرن، ملائشیا ، کینیڈا ، موریشس ، ،بوٹسوانا ، مزوزو ، زیمبیا ، ،
اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، سری لنکا ، ایران
، یواے ای ، مصر مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے ون ڈے سیشن
”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا 1266
مقامات پر اختتام ہوا جس میں کم و بیش
24749اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے Session کو بہت پسند فرمایا دعوت اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں نیز18739اسلامی
بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور18862 دیگر شارٹ کورسز کر
نے نیتیں کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ماہ نومبر2020 ء میں ملک و بیرون ملک سے
پاکستان ریجنز(اسلام آباد ، فیصل آباد ، ملتان ، لاہور ، حیدرآباد ، کراچی ) ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، ملائشیا ، امریکہ
، کینیڈا ، موریشس ، مزوزو ، زیمبیا ، ملاوی ،کینیا ، بیلجئم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش
، نیوزی لینڈ ،چائنہ ، ساؤتھ کوریا ،
بوٹسوانا ، ایران ، ترکی ، یواے ای ،
مصر ) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے 16
مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، زندگی
پرسکون بنائیے، فیضان تجوید و نماز ،
اسلام کی بنیادی باتیں ، طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، فیضان
مدنی کام کورس ، حسنِ کردار ، تفسیر سورۂ
نور کورس، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، فرض علوم کورس ، کورس فیضانِ ایمانیات، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد ، مفتاح الجنہ ، تربیت ِ اولاد
کورس) کا 1349 مقامات پر اختتام ہوا جس میں کم و بیش 26370اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ءکو یوکے
لوٹن لندن(Luton London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ہدف بنا کر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی، مدنی مذاکرہ
پابندی سے سننے اور دوسروں اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکےکی ریجن و کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع
کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے دعائے
حاجات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔
یوکے کے ڈویژن
نارتھ برمنگھم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9دسمبر 2020ء کو یوکے
کے ڈویژن نارتھ برمنگھم (North
Birmingham)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات پیش کئے نیز نیکی کی دعوت
عام کرنے اور دوسرے دینی کاموں کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11دسمبر 2020ء کویوکے کے
شہر والتھم سٹو(Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے علاقے برنیج( Burnage )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل
و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مستعمل پانی کے
مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کہ بارے میں مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر تربیتی
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ
دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر 3اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
اسلامى بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام10 دسمبر 2020 ء کو یوکے کے شہر نیوکاسل
(Newcastle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
14 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائ ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”وقت
کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان فرما ئے نیز
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن
اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام10
دسمبر 2020 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ،اسکا
طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام9 دسمبر 2020ء کو اسکاٹ لینڈ( Scotland) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن کی
مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت کی رکن ذمہ دار اسلامی بہن نے سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی اسلامی بہن
کا ہفتہ وار مدنی مشورہ فرمایاجس میں کارکردگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ مدنی کاموں کو بڑھانے کیلئے مدنی پھولوں سے
نوازا، نئے شہروں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے جو اہداف دئیے گئے تھےان میں
سے کچھ اہداف مکمل کیے جانے پر اسلامی بہن کی حوصلہ افزائی بھی کی اورنئی تقرریاں
کرنے کے بارے میں بھی مدنی پھول دئیے۔
اسلامی
بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن ٹاور میں کابینہ و ڈویژن
مشاورت اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں
جاکر نیکی کی دعوت دی۔ شخصيات نے پالر میں
درس رکھوانے اور اپنے گھر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیتیں کیں۔ شخصیات اجتماع کی دعوت
دی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر
رسائل بھی تقسیم ہوئے۔
Dawateislami