دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں پنجاب   گجرات میں سیالکوٹ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے حب جاہ کے موضوع پر بیان فرمایا۔اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اوربہتر کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی نیز اہداف کو بروقت مکمل کرنے کا بھی ذہن دیا۔

سیالکوٹ زون کی نیو تقسیم کاری کے متعلق بتاتےہوئے نیو گجرات زون نگران کے تقرر کا اعلان کیا گیا نیز وزیر آباد کابینہ نگران، پسرور کابینہ نگران، بجوت کابینہ اور گجرات اطراف کابینہ نگران کے تقرر کا اعلان بھی کیا گیا اور استقامت کے ساتھ عالمی مجلس مشاورت کی اطاعت میں رہتے ہوئے دینی کام کرنے کاذہن بھی دیا۔ آخر میں ٹیلی تھون کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کیفیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داران میں تحائف پیش کئے گئے۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

پیری مریدی کی شرعی حیثیت

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

32صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017لیکر اب تک2ایڈیشنز میں تقریباً40ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



05 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں صحافیوں کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

رکن مجلس نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

صحافیوں میں حیدر علی شہزاد صاحب انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب پاکپتن شریف،ندیم بھٹی صاحب پریزیڈنٹ بابا فرید بلڈ بنک،شہباز مہارصاحب وائس چیئرمین بابا فرید بلڈ بنک سمیت ملک سلمان صاحب سٹی پریزیڈنٹ بابا فرید بلڈ بنک شامل تھے۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


 دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 07دسمبر 2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد وسیم عطاری نگرانِ مجلس اوقاتِ صلاۃ نے شرکا کو نماز کے اوقاتِ مستحبہ اور علاماتِ صبحِ صادق کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سحری افطاری کے اوقات کی احتیاطیں بتائیں جبکہ ایک امام کو ان اوقات کا صحیح علم ہو اس بارے میں اہم نکات دیئے ۔ (رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس) 


 دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 07دسمبر2020ء بروز  پیر پاکستان کے شہر سکھر میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی علماء اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ پاکستان الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو زائرین مدینہ میں دینی کام کرنے کے طریقے، ہر ہر مساجد میں حج و عمرہ کی تربیت گاہ بنانے ، حاجیوں سے روابط مضبوط کر کے انہیں ہفتہ وار اجتماع،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کروانے کے متعلق نکات دیتے ہوئے مبلغین کو عمرہ کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ حاضرین کو راہ خدا میں سفر کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


سیکورٹی  ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06 دسمبر 2020ء بروز اتوار پاکستان کے شہر عمرکوٹ گولیمار گراونڈ کے اطراف میں واقع فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن،رکن زون،اراکین کابینہ سمیت خادمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ناصر عطاری رکن ریجن سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو شعبہ کی ترقی کے لئے 12دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ: عدنان عطاری رکن زون سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ) 


 دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے زون ذمہ داران اور پنڈی اسلام آباد زون کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی منصور عطاری نے فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں فیضان قرآن و حدیث کورس کے عاشقان رسول کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عمیر عطاری مجلس کفن دفن )


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے لاہور ریجن ننکانہ میں قائم فیضان مدینہ کاوزٹ کیا جہاں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

نگران مجلس پاکستان حکیم محمد حسان عطاری نے ننکانہ میں رکن کابینہ حکیم رضوان عطاری کے گھر محفل میلاد میں صحابہ کرام کے عشق رسول کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکن زون اور رکن کابینہ سمیت اطباء نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو جھوٹ، غیبت اور حسد سے بچنے کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں ملتان فیضان مدینہ میں حکیم محمد بوٹا صاحب کی تشریف آوری ہوئی ذمہ داران دعوت اسلامی نے ملتان فیضان مدینہ میں قائم جامعہ اور مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے ملتان میں حکیم خالد محمود دنیاپوری کے مطب کا وزٹ کیا اور مدنی حلقہ لگایا جس میں رکن زون و رکن کابینہ نے بھی شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس پاکستان نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئےجھوٹ کے موضوع پر درس دیا اور حکیم خالد محمود دنیاپوری کو فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں اراکین زون نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے شرکا کو شعبہ کے کام کو بڑھانے اور اراکین کابینہ کا تقرر مکمل کرنے کے متعلق مختلف نکات دیتے ہوئے اطباء کے اجتماعات کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت  پچھلے دنوں حکیم محمد حسان عطاری نگران مجلس پاکستان نے ملتان میں قائم ابن سینا طبیہ کالج اور اسلامیہ طبیہ کالج کا وزٹ کیا جہاں مدنی حلقہ لگایا جس میں رکن زون اور رکن کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس پاکستان نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے پرنسپل صاحبان اور پروفیسرز سے ملاقات کی۔