فیضان مدینہ کراچی میں سکھر اور کشمور زون کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا
جس میں سکھر اور کشمور زون سے آئے ہوئے کابینہ، ڈویژن اور علاقائی سطح کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے شرکو غسل میت،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا اور دعوت اسلامی کے اس شعبے میں مدنی کام
کرنے کی نیت کروائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29اکتوبر 2020ء کو
بلوچستان کے شہر نال میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ عبد الشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ہفتہ
وار اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئےشرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے
گفتگو کی۔نگران کابینہ نے شرکا کو قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28
اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات کے اطراف میں مدنی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت دی۔
بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ محمد عرفان عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
20نومبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12ربیع الاول 1442ھ کو ہونے والے اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں
سیمینار کا انعقاد
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے دوکیمپسز کے
آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
پاکستان نگران
، کراچی ریجن نگران اور ماہنامہ خا تون کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان
نگران ، کراچی ریجن نگران اور ماہنامہ خا
تون کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مد ینہ کی بکنگ و طریقہ کار اور نظام سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔
کراچی ایسٹ
زون ڈرگ روڈ کابینہ علاقہ بن قاسم کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون ڈرگ روڈ کابینہ علاقہ بن
قاسم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور فروری تا ستمبر2020ء کی کا رکردگی کا
کمپئر کیا نیزعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے اہداف طے کئے۔درس وبیان کا حلقہ
لگا نے کی تر غیب دلائی گئی اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کاطریقہ کار بھی بتا یا۔
کراچی ایسٹ
زون کھارادر کا بینہ علاقہ ٹاور میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون کھارادر کا بینہ علاقہ ٹاور میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقاﷺ کے اختیارات
بتائے گئے نیزآقا ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر اچھی اچھی نیتیں کر نے کی تر غیب دلائی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی گلشن پی،آ ئی،بی کالونی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد
کیا گیا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون
میں حصہ ملانے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسات
کے درمیان تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں جوہر ٹاؤن کی
مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دعوتِ اسلامی والی
کو کیسا ہونا چاہیے؟“ کے موضوع پر
تربیتی بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور شعبے کی کارکردگی کا مزید بڑھانے کے اہداف
دئیے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام کراچی ناظم آباد کابينہ سخی حسن میں
نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” شکر کے فضائل اور اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
رنچھور لائن کابینہ شومارکیٹ میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کا آسان طریقہ بیان کیا نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے
اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں زون سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت شعبہ
مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔