اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر نیلسن (Nelson)میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر ہیرو( Harrow )میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”شرعی پردے“ کے حوالے سے بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  اطراف سالم کابینہ پھلروان ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و زون نگران، رکن کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز اہداف بھی طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کوٹ مومن کابینہ کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت جامعۃ المدینہ کی ناظمات اور طالبات نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان میں دعوت اسلامی کا مدنی کام شروع کروانے کا ذہن دیا ،ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا اور مختلف اہداف بھی طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن بھلوال زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا نیز نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے نکات کے اہداف بھی طے کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  پینسرہ کابینہ سدھار ڈویژن میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہ ربیع الاول میں درودِ پاک پڑھنے اور زیادہ سے زیادہ تقسیمِ رسائل کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ زون کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی نیزشعبے کے مدنی کاموں اور شیڈول پر انہیں اہداف دئیے۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ زون کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی نیزشعبے کے مدنی کاموں اور شیڈول پر انہیں اہداف دئیے۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  لاڑکانہ کابینہ ڈویژن باڈہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن اور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 28اکتوبر 2020ء بروز  بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف مقامات سےمدنی مذاکرے میں شرکت کیلئےآئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ 


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت  26 اکتوبر 2020ء بروز پیرلاہور پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطای صاحب نے بیان کیا۔ بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافیوں میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمر زمان بھٹی،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل خواجہ آفتاب حسن،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار مہتو،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب عمران شیخ ، سینئر صحافی اسلم سعیدی، مختلف نیوز چینلز اور اخبارات سے وابسطہ صحافیوں سمیت مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری موجود تھے۔