01 نومبر 2020ء بروز اتوارسابق مشیر حکومت کشمیر مرتضیٰ درانی کہ اہلیہ کے انتقال پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے رکن و رکن زون ابو بکر عطاری نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں صدر ppp کشمیر چوہدری لطیف اکبر، محمد افضل بٹ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم،جنرل سیکرٹری رضاانور سمیت دیگر اہم شخصیات و صحافی شامل تھے۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو بکر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ رحمت ٹاؤن میں جامع مسجد عبد اللہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات ”فیضان زینب“ کے سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔

اس سنگ بنیاد اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مساجد کی تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کے ہمراہ ذکر اللہ کی صداؤں میں مسجد و مدارس کا سنگِ بنیاد رکھا۔


یکم نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ زون کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کام و ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔


01 نومبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا، عامر بٹ ، گورننگ باڈی کے ممبران ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ طارق ورک ، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب سمیت سینئر جرنلسٹ نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی ابوبکر عطاری مدنی رکن زون نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت  02 نومبر 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے نگران مجلس فیضان مرشد اور فیضان مرشد کے مدنی قافلہ ذمہ دار سے شعبہ فیضان مرشد کے اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلے کے حوالے سے پلاننگ کی اور آئندہ کے مدنی قافلوں کا لائحہ عمل تیار کیا۔ (رپورٹ: محمد حارث، مجلس قافلہ)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت  2 نومبر 2020ء بروز پیر مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے لیاقت آباد عیسی نگری اور ایف سی ایریا قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی اور وہاں مختلف مقامات سے آئے ہوے زائرین کو نیکی کی دعوت دی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری، نگران مجلس حج و عمرہ بیرون ملک عبد الاحد عطاری اور نگران مجلس حج و عمرہ پاکستان حاجی شوکت عطاری نے شرکا کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔

مدنی مشورے میں عمرے میں جانے والے افراد کی تربیت کرنے اور حکومتی پالیسز سے آگاہ کرنے کا ذہن دیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو ٹریول ایجنسیز والوں سے رابطے میں رہنے اور ان کے آفسز میں میلاد اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا گیا جس کے لئے ہر کابینہ کو 112 یونٹ جمع کرنے کے اہداف دیئے گئے۔


مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت  3 نومبر 2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بارہ ماہ میں سفر کرنے والےجا معۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


فیضان آن لائن اکیڈمی کی آئی ٹی مجلس کا رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے پچھلے  دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں آئی ٹی مینیجر، اسسٹنٹ مینیجر اور ایچ ڈی ایس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مشورے میں رکن مجلس نے دئیے گئے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی پرفارمنس پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ اگلے اہداف طے کئے اس دوران مبلغ دعوت اسلامی نے شرکاء اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گنج بخش میں شعبہ ٔتعلیم کی ریجن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تربیت کے مدنی پھول دئیے نیز مشاورت کی تکمیل کے اہداف دئیے اور ٹیلیتھون کے لئے بھی اہداف طے کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے  لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں لکی مروت کابینہ کی ڈویژن رحمانی خیل اور لکی مروت میں مدنی کام شروع کرنے کے لئے ڈویژن نگران اسلامی بہن کی تقرری ہوئی۔ نومبر میں ان دونوں ڈویژن میں مدنی کام شروع کرنے کی نیت کی نیز درس و بیان کا حلقہ لگانے کی بھی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی گلشن راوی برانچ میں سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی جس میں شخصيات ، سرپرست اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفل میں نعت مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت کا مقابلہ ہوامزید اس موقع پر خصوصی بیان کا سلسلہ ہواجس میں ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی گئی۔