دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ کھارادر کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺکے اختیارات بتائےاورپیارے آقا ﷺ کی
ولادت کی کے موقع پر نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مختلف شعبہ
جات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مختلف
شعبہ جات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن، عالمی سطح کی شعبۂ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن، عالمی سطح کی مجلس شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن، عالمی سطح کی دارالمدینہ
ذمہ دار اسلامی بہن اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبۂ تعلیم
کے کام کو مضبوط کرنے، شیڈول بنانے ، Visit کرنے اور ملاقات کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی نیز شعبہ جات کے مدنی کاموں کو بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
پاکپتن زون
عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر
اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پاکپتن
زون عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر
اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں گورنمنٹ کالج کی ایک ٹیچر اور M.Aکی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ ذکرونعت میں شریک اسلامی بہنوں کو15 نومبر2020ء میں
ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا دی مشن آف ایجوکیشن اسکول سسٹم کی پرنسپل سے
ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ڈی ٹائپ ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےدی مشن آف ایجوکیشن اسکول سسٹم(D-mission of education school system)کی پرنسپل سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں اور شعبہ تعلیم کا
تعارف پیش کیا۔ان کو اپنے اسکول میں دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے اسکولز میں
درس و اجتماع کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام جھمرہ ڈویژن میں قائم مدرسۃ المدینہ
للبنات میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر طالبات اور
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم رکن زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”قراٰنِ پاک پڑھنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا
اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اور اپنے جاننے والوں کی مدنی منیوں
کی مدرستہ المدینہ للبنات میں داخلے
کروانے کی نیت کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کے بار ے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ڈی ٹائپ ڈویژن شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن نے عائشہ پبلک ماڈل اسکول
اور دی ایمز سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنےاوراپنے اسکول میں دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے اسکولز میں درس و
اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔
جڑانوالہ زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار نے ڈپٹی ایجوکیشن کو جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ للبنات کا
وزٹ کروایا
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے جھمرہ ڈویژن
کے جامعةالمدینہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا ڈپٹی ایجوکیشن کو وزٹ کروایا
جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جامعۃالمدینہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ للبنات کے نظام کو سراہا نیزمدنی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی بھی کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12ربیع
الاول 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور M.P.A خرم شیر زمان کی آمد ہوئی۔
مجلس رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری نے انہیں
خوش آمدید کہا۔ گورنر سندھ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں نے مدنی مذاکرے اور اجتماع میلاد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران
اسماعیل نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر علی رضا صدیقی، ڈسٹرکٹ
ساؤتھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبد الرحمٰن موتی والا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس
اجمیری بھی موجود تھے۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے 30 اکتوبر 2020ء کو عاشقان رسول کے ملک ترکی
میں آنے والے زلزلے پر نہایت افسوس اور
دکھ کا اظہار کیا۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حادثے میں انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے عاشقانِ رسول سے عیادت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے اور رب کی رضا پر راضی رہنے
کی تلقین فرمائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ
رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں
دعا کی کہ اللہ پاک متاثرین کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ترکی میں ایجین ساحل پر 30اکتوبر 2020ء کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کے
باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں، تقریباً 12 افرادانتقال کرگئےجبکہ 400 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے 17کلو
میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم ترک
حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق
ازمیر صوبے میں اب تک 20 افراد انتقال کرگئے جبکہ 786 زخمی ہوئے ہیں۔ ازمیر میں زلزلے کے
جھٹکے سے چھوٹے درجے کا سونامی بھی آیا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یونان
اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو رسالہ ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھ یا سن لےاُسے اولیاء کرام کا باادب بنا اور اس کی بے
حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
واضح رہے کہ 13ربیع الاوّل کے دن ”بانی سلسلہ ٔچشتیہ صابریہ حضرت سید علاء
الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ“کاعرس
مبارک ہوتا ہے اسی مناسبت سےامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ ان کی سیرت پر یہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد
فرمائی۔
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
زیر اہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو کوٹ مومن کابینہ میں ختم قرآن حافظ محمد فیصل
عطاری کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون قاری محبوب رضا عطاری، سبطین رضا عطاری، اراکینِ
کابینہ اور مدرسۃ المدینہ بھابڑا شریف کے ناظم قاری محمد طارق رضا عطاری سمیت مدرسین،
طلباء اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکن کابینہ محمد شہباز عطاری مدنی اور ناظم
جامعۃ المدینہ کوٹ مومن نے ”شان و عظمت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ اور قرآن پاک کے فضائل و برکات نے سنتوں بھرے
بیانات کئے۔
فلاحی کاموں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو”شانِ پاکستان“ ایوارڈ سے نوازا گیا
کرونا وائرس
سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور
بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر
اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سےگورنر ہاوس میں دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ
پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی
نہ صرف پاکستان میں بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور
ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت
محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کرتی
دکھائی دی۔
اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان
تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے
منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان
کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔
لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ
بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ
کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان
بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیمیں
اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر
پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک
پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔
ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار
محمد عثمان بزدار اور گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری نے دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا اور دعوت
اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا ۔