دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن (Houston)میں جملہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 1 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پربیانات کئے اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل وغیرہ کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیاد ہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن (Houston) ،ڈیلس( Dallas) اور سکرامنٹو (Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 7 مقامات سے تقریبا 114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”آقا کریم ﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی اطاعت کرتے ہوئے سنت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے، گھر درس دینےاور شرعی پردے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر برنلے(Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کی احتیاطوں پر توجہ دینے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر اکرنگٹن(Accrington)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر ترغیبی بیان اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کی احتیاطوں پر توجہ دینے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020  ء کو ملتان زون میں دہرائی اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کو تعویذت و اوراد عطاریہ کی دہرائی کروائی نیز مدنی مشورے میں بستوں پر مکتبۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے ، مجلس کی استخارہ سروس کی تشہیر ، مدنی بہار شعبہ کے نکات، ٹیلی تھون کے اہداف اور حاضری و زکوة تحریر کارکردگی مضبوط کرنے کی نیتیں کروائی گئیں ۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”سیکھنے کا جذبہ“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعاتِ میلاد، محافلِ نعت، ٹیلیتھون کے کاموں پر توجہ دینے اور ان میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2020ء تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم، نارتھ اور ایسٹ برمنگھم (Coventry, North Birmingham, South Birmingham, East Birmingham )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش 249 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2020ء تک یوکےساؤتھ اور ویسٹ یارکشائرکے شہروں بریڈ فورڈ ، لیڈز ، ہیلی فیکس ، کیگلی، اسٹاکٹن، مڈلزبرو، نیو کاسل، رودرہم، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر(Bradford, Leeds, Halifax, keighley, Stockton, Middlesbrough, Newcastle, Rotherham, Sheffield, Doncaster) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 540 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیصل آباد ریجن،اطراف حافظ والا کابینہ میں زون نگران نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اطراف حافظ والا کابینہ کی دوآبہ ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد  کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن ریجن سطح، زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور 35 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی گئیں۔ 

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اکتوبرسے 20اکتوبر 2020 ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو ،سڈبری، ولزڈن گرین، ٹوٹنگ، ہنزلو، ایسٹ ہام ، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم، ملٹن کینس ، واٹفورڈ، ہائی وکمب ، لوٹن ، آئلسبری(Harrow, Sudbury, Wilesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Walking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 421اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” تبرکات کی برکتیں“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتمات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر بروز بدھ 2020 ء کو  مدنی ریجن، عرب شریف، عطاری کابینہ کا ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ بذریعہ اسکائپ ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں اجتمائی محاسبہ تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی تذکرہ مرشد نیز شجرہ عالیہ اور پردے کے متعلق ترغیبی بیان ہوا۔