شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر چوہدری شفیق کی رہائش گاہ پر
اجتماع میلاد کا انعقاد
مجلس تاجران دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر چوہدری شفیق کی رہائش گاہ پر اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود اور
لاہور شہر کے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔ مجلس تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے ترغیب دلائی۔
گزشتہ دنوں ماڑی ضلع اٹک میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی اور
دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسن
اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
مدنی حلقے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو
مکتبۃا لمدینہ کی کتاب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ، عجائب القراٰن اور دیگر کتب و رسائل تحفے میں
دی۔
حاجی وقار المدینہ عطاری کاجہلم اور سیالکوٹ زون میں
مختلف شہروں کا دورہ
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے چکوال جہلم اور سیالکوٹ زون میں مختلف شہروں (تلہ گنگ، چوآ سیدن شاہ، چکوال، پنڈ دادنخان، اور گوجر
خان، گجرات، کھاریاں، کنجاہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمڑیال، پھالیہ، منڈی
بہاؤالدین) کا دورہ کیا۔
رکن شوریٰ نے ان مقامات پر عاشقان رسول کی
اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اور ماہ میلاد میں 12 مدنی کاموں کی مضبوطی کے لئے
اپنے علاقوں میں ذیلی نگرانوں کی تقرری کرنےکی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر دعوت
اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے جملہ اخراجات کے لئے
ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فرماتے ہے کہ”مدنی
قافلہ دعوت اسلامی کی ریڑھ کی ہڈی ہے“
اسی جذبے کو لیکر عاشقان رسول 3دن، 12دن، 1ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرتے رہتے ہیں ۔
گزشہ دنوں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے
والے عاشقان رسول مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد پہنچے ۔ اس موقع پر مدنی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
”ذکر اللہ“ کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ”جنت الفردوس
خاص اس شخص کے لیے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے“ ۔ (تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ دارالبشائربیروت) ۔
رکن شوریٰ نے شرکا کو 12 ماہ میں 1 کروڑ درود
پاک پڑھنے کی نیتیں کروائی اور اسلامی بھائیوں کو سچا عاشق رسول بننے کے ساتھ ساتھ
مخلص محبت وطن بننے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر عاشقان رسول کو مکتبۃ
المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیئے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4نومبر 2020ء کو ایبٹ
آباد میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر
شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ”مسلسل جد
و جہد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اچھی زندگی گزارنے کے طریقے بیان کئے۔
مجلس مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
3نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
کراچی ریجن کے تمام زون، کابینہ اور ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری
نے 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی قافلہ پاکستان کے تمام ذمہ داران کے لئے ہونے والے
تربیتی اجتماع کے حوالے سےگفتگو کی۔ مدنی مشورے میں سمت و کارکردگی ایپلی کیشن،
ٹیلی تھون اور 1 ماہ کے مدنی قافلے کے متعلق بات چیت کی۔
دعوت اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام ”امامت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران
کورس 4نومبر 2020ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور
معلمین نے شرکت کی۔ ساؤتھ سینٹرل زون مدنی انعامات کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری
نے ”آنکھوں کو قفلِ مدینہ لگانے “ کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کی کراچی دھورا جی کالونی میں ہونے
والی محفل نعت میں شرکت
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و
رکنِ عالمی مجلس نے کراچی دھورا جی کالونی میں ہونے والی محفل نعت میں شرکت کی اور
آخر میں شرکاء اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2
نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام
آباد ریجن کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین نے شرکت کی۔
اسلام آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان
عطاری نے شرکا کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا سے حصہ
پانے کے لئے ہر ماہ 3دن، ہر سال 1ماہ اور زندگی میں ایک بار 12 ماہ کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ناظمین کو خودبھی اور طلبہ کے
سرپرستوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا گیا۔
مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کا کراچی اسپیشل مجلس رابطہ کی ذمہ
دارہ اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4نومبر 2020ء کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤ الدین میں میلاد اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین، ایڈیشنل سیشن جج
منڈی بہاؤالدین، سینئر سول ججز، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین، سیکرٹری
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت کثیر وکلاء اور ججز نے شرکت ۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کی کلفٹن میں ہونے سنتوں بھرے
اجتماع میلاد میں شرکت
Dawateislami