آج رات  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری مدنی قافلہ شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت فرمائیں گے۔

مدنی مشورے میں کراچی ریجن ساؤتھ، ایسٹ، بن قاسم زون کے تمام زون ، کابینہ ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران شرکت فرمائیں گے ۔

مدنی مشورہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔

متعلقہ ذمہ داران سے شرکت کی مدنی التجا ہے


ماں   باپ پر اولاد کے حقوق کے بارے میں سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا ایک جامع رسالہ

مَشْعَلَۃُ الْإِرْشَادِ فِيْ حُقُوْقِ الْأوْلَادِ

کی تسہیل وتخریج بنام

اولاد کے حقوق

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭ آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭ جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل کلمات کی تسہیل کردی گئی ہے تاکہ’’رسالہ‘‘ میں بیان کئے گئے مسائل بآسانی سمجھے جاسکیں ۔٭اسی طرح بقدرِ ضرورت حاشیہ میں شرعی مسائل بیان کر دئیے گئے ہیں ۔٭اسلامی بھائیوں کی سہولت کے پیشِ نظر اصطلاحات فقہیّہ کی تعریفات عربی کتابوں سے عربی متن مع ترجمہ، آسان انداز میں بیان کرنے کی بھی سعی کی گئی ہے ۔٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں۔ ٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو انورٹِڈ کاماز ’’ ‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔٭ آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے ۔

34صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2008سے لیکر اب تک اردو زبان کے4 مختلف ایڈیشنزمیں90ہزارسے زائد شائع ہوچکاہے

جبکہ اس رسالے کا دیگر تین زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کےجامعات المدینہ للبنات بریڈ فورڈ ریجن سے 150 اور ڈربی سے 10 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ میں اصلاحِ اعمال  اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ، ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام مانچسٹر   ریجن کے علاقے بری (Bury) میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگتا ہے جس میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات و اورادِ عطاریہ فراہم کئے جاتے ہیں۔

ماہِ ا کتوبر2020ء میں مقامی اسلامی بہنوں کو کم و بیش 72تعویذاتِ عطّاریہ فی سبیل اللہ دئیے گئے جبکہ روحانی طور پر علاج کے لئے 8 وظائف بھی بتائے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم نومبر2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرگ (Edinburgh and Glasgow)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں25 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے Telethon کے لئے شخصیات خواتین سے رابطے کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن میں کابینہ مشاورت  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنا جدول بنانے کا ذہن دیا نیز Telethon کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر ایڈنبرا( Edinburgh )میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہرنیو کاسل ( New Castle ) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”شجرہ شریف کی برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا اور پابندی کے ساتھ اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے یارکشائر کے مختلف علاقوں شیفیلڈ، رودرہم اور ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster)میں” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے دو درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ کی    علاقائی دورہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشخصیات خواتین سے رابطے کرنے اور ان کے یہاں محافلِ نعت منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین کی مختلف ملکوں کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ ٔ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاح اعمال پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اخلاقیات سنوارنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے،نئی جگہوں پر نیک اعمال کے نفاذکے طریقے بیان کئےاور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔

مدنی مشورےمیں اسپین ، ناروے ، بلجئیم ، ڈنمارک ،فرانس اور جرمنی کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔