آج بروز جمعرات رات 8:00 بجے رحیم گیدرنگ ہال چرخہ خیل چوک نزد حجانی مسجد گلبرگ ٹاؤن نمبر 4، صدر ، پشاور میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے اس ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 5نومبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری ”فکر ِامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ زون کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ خضدار کابینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں خضدار کابینہ کے تمام مدرسین، ائمہ کرام، ڈویژن نگران اور اراکین ریجن نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامعۃ المدینہ میں طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور تحائف تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 3 نومبر 2020ء کو لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ رکن شوریٰ نے مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے 15نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر تاجروں نے ہاتھوں ہاتھ 140 یونٹ جمع کروائے اور  آئندہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً مدنی کاموں کے سلسلے میں ملک بیرون کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری 5نومبر 2020ء سے 10 نومبر 2020ء تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ 5نومبر 2020ء کوپشاور میں ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ کے لئے آڈیشن کریں گے جبکہ 6نومبر 2020ء کو اسلام آباد میں، 7 نومبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں، 8نومبر 2020ء کو فیصل آباد میں، 9 نومبر 2020ء کو لاہور میں اور 10 نومبر 2020ء کو ملتان میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

5نومبر2020ء کو شیل پیٹرول پمپ ، گلبہار 1نزد مدینہ مسجد پشاور میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کی ٹیم کے لئے عاشقان رسول کو سلیکٹ کریں گے۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 3نومبر 2020ء کو کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقائی سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مجلس مدنی قافلہ کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 20 نومبر 2020ء سے 12 دن کےلئے سفر کرنے والے مدنی قافلے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے تربیتی سیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدر آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، اہور ریجن اور لاہور ریجن میں12 ماہ کے عاشقان رسول کے لئے ہونے والے تربیتی سیشن تین دن تک جاری رہے گا۔


01 نومبر 2020ء بروز اتوارسابق مشیر حکومت کشمیر مرتضیٰ درانی کہ اہلیہ کے انتقال پر مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے رکن و رکن زون ابو بکر عطاری نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں صدر ppp کشمیر چوہدری لطیف اکبر، محمد افضل بٹ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم،جنرل سیکرٹری رضاانور سمیت دیگر اہم شخصیات و صحافی شامل تھے۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو بکر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن کابینہ رحمت ٹاؤن میں جامع مسجد عبد اللہ، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات ”فیضان زینب“ کے سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا۔

اس سنگ بنیاد اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مساجد کی تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کے ہمراہ ذکر اللہ کی صداؤں میں مسجد و مدارس کا سنگِ بنیاد رکھا۔


یکم نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت کوئٹہ زون کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کام و ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔


01 نومبر 2020ء بروز اتوارمجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا، عامر بٹ ، گورننگ باڈی کے ممبران ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ طارق ورک ، سابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب سمیت سینئر جرنلسٹ نے شرکت کی۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی ابوبکر عطاری مدنی رکن زون نے نیکی کی دعوت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو پوری دنیا میں دین متین کی خدمات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ (اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)