دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت
کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں ستمبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کا
ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 20
ان
مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد: 272
ان
مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 20
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 178
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71
رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 167
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
51
علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2021ء کولیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں
ڈاکٹر فیصل کی ہمشیرہ کے یہاں مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ شان اعلیٰ حضرت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور عشق
رسول ﷺ بڑھانے کے لئےاس ماہ میں ہونےوالی
محافل نعت میں شرکت کرنےاوراپنے گھروں میں
محفل میلاد سجانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ علاقائی دورہ کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 اکتوبر2021ء ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن عزیزآباد میں ایک ایڈوکیٹ کے گھر ’’تفسیر سورۂ ملک ‘‘کورس کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سورۂ ملک کاترجمہ و تفسیر
کےبارے میں معلومات دیں ۔کورس کے اختتام
پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں معلومات دیتے ہوئےانہیں مدنی چینل دیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2021 ء کوزون میں شوبز
سےتعلق رکھنےوالے عمر شریف کے انتقال پر ان
کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ ہوا ۔اس موقع پر حمد و نعت شریف بھی ہوئی ۔
اس
کےبعدزون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر
کی تیاری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی کرنےا ور علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
کراچی ساؤتھ زون 2 میں ماہ ستمبر2021ء میں ہونےوالےدینی کام کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :
بستوں
پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار353
دیئےگئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:4 ہزار 423
دیئےگئے
اورادو ظائف کی تعداد: 2ہزار312
لکھی گئی پلیٹوں کی تعداد:2ہزار231
کئےگئےکاٹ
کے عمل کی تعداد:20 ہزار16
کراچی
ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں ایک شخصیت
خاتون کے گھر محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ
اہتمام 2 اکتوبر 2021 ء کراچی ایسٹ زون
1 ملیر کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر اعلیٰ حضرت کے ایصالِ ثواب کےسلسلے میں محفل نعت
کاانعقادہواجس میں متعلقہ شعبے کی زون،
کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کی کرامات‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اورانہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونےوالے آن لائن کورسز کے حوالے سے معلومات دی اورانہیں دینی کام میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے آن لائن کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ملتان میں قائم FM-88.6 میں
لائیو حمد،نعتِ رسول اورسنتوں بھرے بیان کا سلسلہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9اکتوبر2021ءبروزہفتہ
ملتان میں قائم FM-88.6 میں لائیو حمد،نعتِ رسول اورسنتوں بھرے بیان
کا سلسلہ ہوا، رکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایف ایم 88.6 کادورہ کیا اور وہاں موجوداسٹاف سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے کُتُب
ورسائل تحفے میں پیش کی گئیں۔
آخرمیں مکتبۃالمدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی میں تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں حب پریس کلب لسبیلہ
کےعاشقانِ رسول شرکت
عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 3 دن کے
سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں میڈیاڈیپارٹمنٹ
کے تحت حب پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک قافلے کی
شکل میں حب پریس کلب لسبیلہ سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔
اس موقع پراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کےلئے مختلف سیشنز کا سلسلہ ہورہا ہے، اس دوران لسبیلہ
کابینہ کے رکن و رکنِ شعبہ محمد جہانزیب عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود ہیں ۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میرپور خاص زون اور سکھر زون کے اسلامی بھائیوں
کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز کے تحت
9اکتوبر2021ءبرزہفتہ میرپور خاص زون اور سکھر زون سے 12دینی کام کورس کے لئے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں
نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’الله عزوجل کی رضا‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کرتے ہوئے ہر نیک کام میں الله عزوجل
کی رضا شامل کرنے اورچھوٹی سی چھوٹی
نیکی کرنے کا عزم کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سکھر اور میرپور خاص زون کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی،رکنِ شوریٰ نے انفرادی کوشش کے حوالے سےذمہ داران کی تربیت کی
۔(رپورٹ: رکن ِریجن جزوقتی حیدرآباد
قاری عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام معروف اداکار عمر شریف کے سوئم میں شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے ریجن زمہ دار حمزہ علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کی تربیت ورہنمائی کی،اس دوران شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کاسلسلہ
رہا۔
بعدازاں شخصیات کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی بھی دعوت دی گئی نیزشوبز کی شخصیات میں صبح بہاراں کے
رسائل بھی تقسیم کئے گئے،آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے
اپنے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
9اکتوبر 2021ءبروزہفتہ لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شعبہ
جامعات المدینہ لاہور ریجن نوید عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے تربیت کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا، نئے
نصاب کی تمام جگہوں پر فراہمی، اس کے نفاذ
، دوسری ششماہی کو بہترین طریقے سے گزارنے اور جائزے کے نظام کو مزید بہتر بنانے
کے حوالےسے اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس مدنی مشورے میں ناظمِ اعلیٰ کاشف عطاری مدنی ،
ناظمِ اعلیٰ سیّد عثمان شاہ عطاری مدنی، مزمل
عطاری مدنی ،شکیل عطاری مدنی اورعرفان عطاری مدنی سمیت دیگرتعلیمی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ
کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن کے جامعۃ المدینہ صائمہ عربین ولاز میں نئی بلڈنگ کی
تعمیرات کا افتتاح ہواجس میں شعبے کے اہم ذمہ داران اور اہل
علاقہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعات المدینہ کراچی ریجن سید ساجد شاہ عطاری مدنی کی آمد کا بھی
سلسلہ رہا،رکنِ شعبہ نے افتتاح کیااور سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد کی فضیلت
واہمیت بتائی۔(رپورٹ: محمد امیر
حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)