شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اکتوبر2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں كم و بيش 35 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 36 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایاّم قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


 10 اکتوبر 2021ء حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اہل ثروت خاتون کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوسنت ِرسول علیہ الصلوة وسلام پر عمل کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور تقسیم رسائل کرنےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن (اسلامی بہنوں) کے تحت 10 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ کابینہ ڈویژن باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے کی فضیلت بتاتےہوئے غسل میت کاطریقہ بیان کیااور اسلامی بہنوں کواپنے ڈویژن میں ہونےوالےکفن دفن تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے کفن دفن اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2021ء کوجنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”آقا ﷺکی اپنی امّت سے بے انتہا محبت اور فکر “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پر عمل کرنے کے جذبے کے بارے میں بتایا نیز اسلامی بہنوں کو پردے کی فضیلت اور صلح رحمی کے چند مدنی پھول بھی بیان کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر2021ء حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کی ڈویژن باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوعلاقوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیااور حوالےسےنکات بتائےجس پر علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں پیش کی۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ رہا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  12 اکتوبر2021ء بروز منگل ملتان زون ڈویژن حسن پروانہ اور کینٹ کابینہ میں علاقائی دوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی جن میں previous MPA ، بوتیک آنر، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، جنرل سیکرٹری موجود ہےان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پرانہیں دعوت اسلامی کےبارے میں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً دئیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میں ناروےNorway) میں”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مُدرِّسَہ نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوسورۂ ملک کی ترجمہ و تفسیر بتائی اوردعوت اسلامى کے دينى ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کى نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے12 اکتوبر2021ء کوکراچی ریجن میں قائم دارالسنّہ للبنات میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کےدرمیان تربیتی اجتماع کاانعقادہوا اس موقع پر صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھی۔ صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زیادہ بکنگ کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان شیلڈ تقسیم کیں اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کی بہتر کارکردگی پرانہیں تحائف دیئے جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی ماحول سے قریب کرنے سے متعلق اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر2021ء کے دوسرے ہفتےسویڈن (Sweden) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بیلجیم کے مختلف شہروں ( Brussels & Antwerp )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   بیلجیم کے شہر انٹورپ( Antwerp )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درودِ و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


فرائض کی ادائیگی کے بعد اللہ پاک کاقرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ نوافل ہیں،حدیثِ قدسی کے مطابق:بندہ نوافل کے ذریعےاللہ پاک کاقرب حاصل کرتے کرتے اس مقام تک پہنچ جاتا ہےکہ اس کے دیکھنے،پکڑنے،چلنےبلکہ ہرہرفعل میں تائیدِالہی ورحمتِ الہی کارفرماہوتی ہے،پھربندےکی شان یہ ہو جاتی ہے کہ وہ اللہ پاک سے جو بھی سوال کرے، اللہ پاک اُسے عطافرماتا ہے۔

(بخاری شریف،کتاب الرقاق، باب التواضع، حدیث 6502)

نفل نمازیں بھی قُربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہیں، ذیل میں کچھ نفل نمازوں کا ذکر کیا جاتا ہے، جن کے فضائل احادیث مبارکہ میں آئے ہیں۔

1۔نماز اشراق: رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: جوفجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکرِ خدا کرتا رہا، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوگیا، پھر دو رکعتیں پڑھے تو اسے پورے حج اور عمرے کا ثواب ملے گا۔(جامع ترمذی،ابواب السفر، باب ماذکر ممایستحب من الجلوس فی المسجد۔۔۔الخ، الحدیث586،جلد2،صفحہ100)

2۔نمازچاشت:رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں،اللہ پاک جنت میں اس کے لئے سونے کا محل بنائے گا۔(جامع ترمذی، ابواب الوتر، باب ما جاء فی الصلاۃ الضحی، حدیث472،جلد2،صفحہ17)

3۔نمازتہجد:عشاکےبعدرات میں سو کر اٹھیں اور نوافل پڑھیں تو وہ تہجد ہیں، اس کی فضیلت میں آتا ہے کہ جو شخص رات میں بیدار ہو اوراپنےاہل کو جگائے، پھر دونوں دودو رکعت پڑھیں تو کثرت سے یاد کرنے والوں میں لکھے جائیں گے۔(مستدرک للحاکم،کتاب صلاۃالتطوع،باب تودیع المنزل برکعتیں،الحدیث1230،جلد1،صفحہ624)

4۔نمازِتوبہ:حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: جب کوئی بندہ گناہ کرے، پھر وضو کر کے نماز پڑھے، پھر استغفار کرے،اللہ پاک اس کے گناہ بخش دے گا۔(جامع ترمذی، ابواب الصلاۃ،باب ما جاء فی الصلاۃ عند التوبۃ،الحدیث406،صفحہ414،جلد1)

5۔نماز اوابین:تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو مغرب کے بعد چھ رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔( ابن ماجہ، جلد2، صفحہ45، الحدیث 1167)

6۔تحیۃالوضو:حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو شخص وضو کرےاوراچھاوضوکرےاور ظاہروباطن کےساتھ متوجّہ ہو کر دو رکعت پڑھے، اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔(صحیح مسلم، صفحہ144،حدیث 234)اللہ پاک ہمیں خوب خوب نفل عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین