شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کورٹ کے نگران نے’’ میلاد شریف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دینی حلقے میں ملیر بار کے سابق نائب صدر اور اوتھ کمشنر سمیت کئی وکلاء نے شرکت کی سعادت حاصل کی، آخر میں دعائے خیر پر اس دینی حلقے کا اختتام ہوا۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے ریجنل ذمہ دارنے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیاجس پر ایک پرائیویٹ سیکرٹری نے اپنے آبائی علاقے کیرتھر رینج تھانہ بولا خان کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے لئے مسجد کا پلاٹ وقف کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں وہاں موجود تمام افسران کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ دنوں شدید زلزلہ آیا جس کے سبب متعدد شہادتیں ہوگئی جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی اور بے شمار لوگ بےگھر ہوگئے،اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکی جانب سے ضلع ہرنائی کے عاشقانِ رسول کے لئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ رہا۔

FGRF (دعوت اسلامی) کی زیر ِنگرانی مختلف علاقوں، دیہاتوں جس میں ہرنائی شہر اور اطراف جو کہ زلزلے کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے اُن میں امدادی کارروائیوں کے لئے FGRF کی مختلف ٹیموں نے رضا کاروں کےہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں زلزلہ متاثرین میں پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،جوسز ، راشن، خیمے ،ڈسپوزل برتن، کمبل اورنقد رقوم تقسیم کیں۔

مزیدذمہ داراسلامی بھائیوں نے زلزلہ متاثرین میں زخمی ہونے والےعاشقانِ رسول کی ہسپتال میں جا کر عیادت اور شہداکے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی و تعزیت کی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں ڈسٹریبیوشن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت 10اکتوبر2021ءبروزاتوارعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کی نشست کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان سطح سے لیکر کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان ِمدینہ مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے مطالعے کی اہمیت بتاتے ہوئے اس کی بکنگ کروانے کے حوالے سےتربیت کی۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے  بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبہ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دارالمدینہ کے طلبۂ کرام کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیا،طلبہ ٔ کرام کے ساتھ اساتذۂ کرام نے بھی اس مدنی قافلے میں شرکت کی۔

قافلے میں شرکا کو مختلف آداب و سنتیں سکھائی گئیں نیزطلبۂ کرام نے اہل ِمحلہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے تحت منعقدہونے والےسنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں5 ،6 ،7اکتوبر2021ء بروز منگل، بدھ اور جمعرات روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آباد ریجن سے  آنے والے مختلف اسلامی بھائیوں سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یونس عطاری نےشرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے، تعویذات دینےاور امت کی خیر خواہی کرنے کاذہن دیا،دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 ،3 ،4اکتوبر2021ء بروز اتوار، پیر اور منگل معلم تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ روحانی علاج کے پاکستان و بیرونِ ملک سے آن لائن شامل ہونے والے معلمین نےشرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد انور عطاری نے ملک و بیرون ملک سے شامل ہونے والے شعبہ روحانی علاج کے معلمین کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیاجس پر اس کورس میں شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت 10اکتوبر2021ءبروزاتوارذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے نیو مسلم آبادی سلامت پورہ میں نیکی کی دعوت اہتمام کیا۔

بعدازاں نگران ِشعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نےشعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا،اس کے علاوہ مدنی کورسز میں بیان اور لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: دانیال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں فیصل آباد زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران ِکابینہ ونگرانِ زون عرفان عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

اس موقع پرپاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ فیضانِ اسلام محمد نعمان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد کے تین کابینہ سے مشاورت کے بعد رکنِ کابینہ کے تقرری پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور شعبے کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ذہن سازی کی، نیو مسلم کےلئے فیضانِ نماز کورس کے آغاز کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی،ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

آخر میں ذمہ داران کا اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: دانیال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پنجاب بس اڈہ  میں ارباز کوئٹہ بس سروس کےآنر سے ملاقات کی، اس دوران ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپار ٹمنٹ کے ذمہ دارعبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بار ےمیں بتاتے ہوئے رابطہ برا ئےٹرانسپورٹ ڈیپار ٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر آنر نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10اکتوبر2021ءبروزاتوار ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے جامعہ انوارالمصطفٰی چک کبوتری بہاولنگر کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی اوررکنِ ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران سمیت مہتمم مولانا مفتی پیر محمد طاہر گولڑوی اکبری صاحب اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی ،ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب حکایتیں اور نصیحتیں تحفے میں پیش کی گئیں،آخر میں مفتی صاحب نے دعوت ِاسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں بہاولنگرمیں عاشقانِ رسول کےمختلف جامعات میں حاضری دی جہاں انہوں نے مہتممین اور مدرسین علمائے کرام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی اوررکنِ ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی نےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

اس دوران جن عاشقانِ رسول کی جامعات میں حاضری کا سلسلہ ہوا ان میں سےچند یہ ہیں: منچن آباد بہاولنگر میں موجود جامعہ انوار السلام ومدرسہ قادریہ غوثیہ، جامعہ انوار غوثیہ آستانہ حضرت بناں والا منچن آباد بہاولنگر ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیر اہتمام کراچی ریجن  میں قا ئم دارسنہ للبنات میں 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس بنام ’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کاانعقادہوا جس میں پاکستان بھر کے دارسنۃ میں کورسز کرنےوالی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک پڑھنےکی فضیلت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائےنیز تجوید درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا ذہن دیا۔