بہت بڑے عاشقِ رسول حضرت سیِّدُنا اِمام جَلال ُ الدِّین سُیُوطی شافِعی رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے بیداری میں 75بار رسولِ پاک،صاحبِ لولاک ﷺ کی زیارت کی،آپ رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں :(پیارے آقاﷺَکے دادا جان)حضرت عبدُالْمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دفعہ) میں حجرِ اَسود کے پاس سو رہا تھا کہ میں نے ایک ہولناک خَواب دیکھا، جس کی وجہ سے مجھ پر بہت زیادہ گھبراہٹ طاری ہو گئی، پھر میں ایک قُریشی کاہِن(یعنی قسمت کا حال بتانے والے) کے پاس آیا اوربتایا کہ میں نے رات خَواب میں ایک درخت دیکھا ،جس کی اُونچائی آسمان تک اور شاخیں مَشرِق ومَغرِب تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ اُس درخت سے نکلنے والے نُور کی چمک دَمک سُورج کی روشنی سے سَتّر70 گُنا زائد ہے۔ اُس کے سامنے عرَب وعجم سجدہ ریز ہیں اور اُس کی عظمت، نُور اور بلندی میں ہر آن اِضافہ ہو رہاہے۔ ایک لمحہ وہ چُھپ جاتا ہے تو دُوسرے ہی لمحے ظاہِر ہوجاتاہے۔ قُریش کی ایک جماعت اُس کی شاخوں سے چمٹی ہوئی ہے جبکہ دُوسری جماعت اُسے کاٹنا چاہتی ہے۔ جونہی یہ جماعت اسے کاٹنے کے لئے قریب پہنچی تو ایک نوجوان نے اُنہیں پکڑ لیا، اِس جیسا حُسن و جَمال کا پیکر اور نَظافَت و خُوشبو سے مُعَطَّر نوجوان میں نے کبھی نہیں دیکھا،پھراس خوب رُو (خوبصورت) نوجوان نے اُس جماعت کے لوگوں کی کمریں توڑڈالیں اور آنکھیں نکال دیں ۔

میں نے درخت کا پھل لینے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایامگرکچھ نہ لے سکا ۔بالآخر میں نے پوچھا کہ اِس کاپھل کون لے سکتا ہے؟ جواب ملا: صِرف وہ لوگ جو مضبوطی سے چمٹے ہوئے ہیں ۔ پھر خوف زَدہ حالت میں میری آنکھ کُھل گئی۔حضرت عبدُ الْمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے کاہِن کے چہرے کو دیکھا تَواس کا رنگ اُڑچکاتھا، پھر اُس نے تعبیر بیان کرتے ہوئے کہا:اگر تمہارا خواب سچّا ہے تَو تُمہاری پُشت سے ایک ایسا فَرزَند پیدا ہوگا جو مشرِق ومغرِب کا مالِک ہوگا اور ایک مخلوق اُس کی خوبیوں کو دیکھ کر اُس سے وابَستہ ہوجائے گی۔ (خَصائِص کُبرٰی،باب رؤیا عبدالمطلب،۱/۶۷)

حضرت عَبدُالمطلب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے جس نُورکوخَواب میں دیکھا وہ12ربیعُ الاول شریف بَمُطابِق 20اپریل 571؁بروزپیر صُبحِ صادِق کی روشن و مُنوَّرسُہانی گھڑی میں ہَمارے پِیارے آقا،حبیبِ کبریا ﷺكی صُورت میں اَزَلی سَعادَتوں اور اَبَدی مُسَرَّتوں کا نُور بَن کر مكہ مُکرَمَہ میں پیدا ہوئے ۔ (اَلْمَوَاہِبُ اللَّدُنِّیَّۃ لِلْقَسْطَلَانِیّ ج۱ ص۶۶۔۷۵ملتقطاً)

جس سُہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند

اُس دِل افروزْ ساعت پہ لاکھوں سلام

پِیارے آقا ﷺجب دنیا میں تشریف لائے تو جہالت کا بول بالا تھا، انسانیت دَم توڑ رہی تھی، لہو و لعب میں ڈوبی ہوئی رسم و رواج کا دور دورہ تھا، جُوَا اور شراب نوشی عام تھی، بیواؤں کو زندہ رہنے کا حق نہیں تھا، یتیموں کے سر پر دست شفقت پھیرنے والا کوئی نہیں تھا، کمزور اور بے سہارا لوگوں کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا، خود خانہ کعبہ میں بتوں کی پوجا ہوتی تھی، لڑکیاں زمین میں زندہ دفن کی جاتی تھیں۔

اللہ پاک کے حبیب ﷺ کی ولادتِ با سعادت ہوتے ہی ظُلمَت کے بادَل چَھٹ گئے ، شاہ ِایران کِسریٰ کے مَحل پر زَلزَلہ آیا ، چودہ (14)کُنْگرے گِرگئے ،اِیران کا آتَش کَدہ جو ایک ہزار(1000)سال سے شُعلہ زَن تھا وہ بُجھ گیا اور دَریائے ساوَہ خُشک ہوگیا اورکعبہ کو وجدآگیا ۔(صبح بہاراں ، ص ۲) ، جس سال آپ ﷺ کی پیدائش ہوئی اس سے پہلے قریش معاشی بدحالی کا شکار تھےمگر اس سال ویران زمین سرسبز و شاداب ہوئی، سوکھے ہوئے درخت ہرے ہو گئے اور قریش خوشحال ہو گئے،آخری نبی ﷺ نے25 سال کی عمر میں حضرت خدیجہ جیسی بیوہ عورت سے نکاح کرکے بیوہ عورتوں کے مقام و مرتبہ کو بلند کردیا، خانہ کعبہ سے بتوں کو نکال پھینکا اور پاک و صاف کیا، ایسی پرنور تعلیم دی کہ سرزمین مکہ کو اُمُّ القریٰ کا درجہ حاصل ہوگیا، سسکتی اور دَم توڑتی ہوئی انسانیت کو سکون مل گیا پوری دنیا میں حق و صداقت کی روشنی پھیل گئی غرضیکہ سرکار دو عالمﷺ کی شخصیت سراپا رحمت ہے، رسول پاک نے نکاح کو آسان بنایا، یتیموں کو نیا لباس پہنایا، ان کی انگلیاں پکڑ کر عیدگاہ لےگئے، جنگ میں ملا ہوا مال غنیمت یتیموں کو دیدیا، گویا کہ آمدِ مصطفیٰ ہوئی روشن زمانہ ہوگیا،اللہ پاک نے اپنے بندوں کے لئے اپنے محبوب کی زندگی کو ماڈَل اور نمونہ بنادیا، بارگاہِ خداوَندی میں وہی اعمال قابلِ قبول ہونگے جو نبی کریمﷺکے طریقے کے مطابق ہونگے۔

چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوئے آگئے بدرُ الدُّجٰی، اَھلاً وَّ سَہلاً مرحبا

جُھک گیاکعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گِرے دَبْدَبہ آمد کا تھا ، اَھلاً وَّ سَہلاً مرحبا

چودہ کنگورے گِرے آتشکدہ ٹھنڈا ہوا سٹپٹا شیطاں گیا ، اَھلاً وَّ سَہلاً مرحبا

(وسائل بخشش،ص۱۴۶،۱۴۷)

مولانا زید عطاری مدنی

اسکالر المدینۃ العلمیہ ، اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی


رحمتِ الٰہی کی  وسعت اور توبہ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے والا فکر انگیز رسالہ

بیٹے کی وصیت

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

36صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014ءسے لیکر2مختلف ایڈیشنز میں30 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار، نگرانِ کوئٹہ کابینہ ،FGRF کوئٹہ زون کے ذمہ دارسمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے Paramedical Staff Federation (پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن) ضلع ہرنائی کے صدر عبدالودود اور ان کی کابینہ و عہدیداران سےملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالےسے آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ کا دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کےمختلف مقامات پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اسی سلسلے میں13اکتوبر2021ءبروزبدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی کادورہ کیا۔

اس دوران کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ بحریہ ٹاؤن کراچی کے سی ای او بلال طالب نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی،رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے CEO کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کےتحت 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سٹی کورٹ کےمختلف وکلا سے ملاقات کی جن میں دوایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، دو سینئر سول ججز ، پانچ جوڈیشل مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کے تمام پراسیکیوٹرزشامل تھے۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں16اکتوبر2021ءبروزہفتہ سٹی کورٹ میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس کے علاوہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری سمیت کئی ممبران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع ِمیلاد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی اسلامی بھائیوں سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت13اکتوبر2021ءبروزبدھ پنجاب کے شہر ملک وال میں قائم آستانہ عالیہ بہگام شریف کے مشائخِ عظاّم پیر سیّد علی شاہ گیلانی، پیر سیّد گلزار حسین شاہ گیلانی، پیر سیّد عاشق حسین شاہ گیلانی اور پیر سیّد آغا بیداربخت گیلانی رحمۃ اللہ علیھم کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بوائز(دعوتِ اسلامی) کے بچوں سمیت دربار عالیہ بہگام شریف کے سجادہ نشین پیر سیّد حافظ ابن الحسن گیلانی کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اورقرآن خوانی سلسلہ کیا۔بعدازاں دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔

سجادہ نشین پیر سید حافظ ابن الحسن گیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملیر لیاقت مارکیٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے 12 ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری اورزون ذمہ دار زریاب عطاری سمیت دیگر مارکیٹ ذمہ داران موجود تھے،ریجن ذمہ دار نےشرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے تحت طارق روڈ کے تاجروں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کاوزٹ کیا، اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےان سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی) کے تحت مارکیٹوں، کارخانوں اور فیکٹریوں میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

مزید ذمہ داران نےانہیں 22اکتوبر2021ءکومنعقد ہونے ’’جیولرز تاجر اجتماع‘‘میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر تاجران نے اظہارِ مسرت کیا۔

واضح رہے! اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن کے اراکینِ زون نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ مولانا انور عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئےشعبے کےکام میں ترقی کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہردَم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نے14اکتوبر2021ءبروزجمعرات شیخوپورہ کے ڈونیشن کاؤنٹرز کا دورہ کیاجس میں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹر سپروائزر سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیتے ہوئے Manual and software کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر  2021 ء میں فارایسٹ ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 22

اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد: 8

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 8

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:220

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:39

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 18

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 35


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے تحت7 اکتوبر 2021 بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اہم نکات دیتے ہوئے نیو اصطلاحات کے استعمال کا ذہن دیا ۔ مزیداسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کر نے کا ذہن دیتےہوئےمحفل نعت کو شیڈول کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے حوالےسے نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔