Under Ilaqai Dora Majlis for Islamic sisters, a Madani Dora was recently held in various parts of Birmingham Region, U.K including Coventry, and East and North Birmingham, during which 10 representative Islamic sisters presented the invitation towards righteousness to various female personalities and local Islamic sisters. They informed them about the Madani activities of Dawat-e-Islami and motivated them to remain associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami and attend the weekly Ijtima.


Madani Inamat gathering in East Ham, London

Sat, 22 Aug , 2020
4 years ago

Taking advantage of the Lockdown holidays and in the great spirit of saving Muslims from sins, making them virtuous, fearing Allah and giving them the eternal wealth of the love of Mustafa (peace be upon him), Sheikh Tariqat Ameer Ahle Sunnat (May his blessings be forever) inspired practical implementation of Madani Inamat in life. On 17 August 2020 the department of Madani Inamat for Islamic Sisters held an one hour and 26 minutes Madani Inamat gathering in East Ham, 14 Islamic sisters participated. The key speaker of Dawat-e-Islami through Skype delivered a Sunnah-inspired Bayan and briefed the Islamic sisters participating in the gathering in detail about each Madani Inam explaining ways to easily implement the Madani Inam in their lives and earn rewards.


آقا ﷺ کی دکھیاری  امت کی غم خوار اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کےتین مختلف شہروں مانٹریال، سرے، ٹورنٹو(Montreal , Toronto, Surrey)میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقادکیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر بیانات کئےاوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے۔ آخر میں بیماروں پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کےلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیو یارک (New York) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اذان کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالے کو پُر کرنے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء سےامریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas) میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری، پریشانی، مصیبت پر صبر کرنے اور اس صبر پر ملنے والے اجر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ءکو امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے بیماری کے فضائل اور اس پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے نیز اللہ پاک کی عطاکردہ نعمتوں کے بارےمیں مدنی پھول بیان کئے، محرم الحرام کے تین دن اجتماع کی دعوت دی اور یکم محرم الحرام کو 130 بِسْمِ اللہ شریف لکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی (Miami)اور یوبا سٹی(Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پانچ مختلف مقامات سے 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہر ہفتے رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ڈیلس (Dallas) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں دو مختلف مقامات سے 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”ماں کی دعا کا اثر“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماں کی عزت و احترام کرنا، ماں باپ کی اطاعت کرنے نیز ماں کو خوش رکھنے کے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر شکاگو کے تین مختلف مقامات(Chicago, Skokie, Des Plaines) میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماروں کی عیادت کرنے، ہر ہفتے رسالہ پڑھنے ،مدنی انعامات کا رسالہ روزانہ پُر کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غم خواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے یورپین یونین ریجن کے ممالک بیلجیئم ، سویڈن اور ڈنمارک میں کئی مقامات پردعاءشفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر اور اس کے فضائل بیان کئے۔ اجتماعی طور پر یَا سَلَام ُ کا ورد کیا گیا ،بیانات کے اختتام پر بیماروں کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) میں بذریعہ اسکائپ دعائےشفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر اور اس کے فضائل بیان کئے نیز چند روحانی علاج بھی بیان کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے علاقے لا سالوت میں بذریعہ اسکائپ پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔