فیضان مدینہ کراچی میں مجلس ویلفیئر کا مدنی مشورہ،
فلاحی کاموں کا جائزہ لیا گیا

حالیہ بارش سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں لوگوں
کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مجلس ویلفیئر
ٹرسٹ نے جو علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آچکے ہیں وہاں جاکر امدادی کروائیاں کی
اور مصیبت زدہ لوگوں میں پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےگئے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور زیر آب علاقوں میں
کھانے پہنچائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
اطہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیااور انسانیت کی غمخواری کے حوالے سے گفتگو کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا
ہے اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی
ویلفیئر ان کی مدد کی بھر پور کوشش کرے گی۔
دعوت اسلامی
ویلفیئر ٹرسٹ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مدد حاصل کرنے کے لئے اپنے Contactنمبرز بھی جاری کئے ہیں
03171262399
- 02137170026 -
UAN#021111252692

آج 2 ستمبر 2020ء کو دنیا بھر میں ”یوم دعوت اسلامی “ منایا جائیگا جس میں رات عشاء کے بعد مدنی چینل پر ہونے والے خصوصی پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعوت اسلامی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
اس پروگرام میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سمیت اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران شرکت کریں
گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
چینل کے ذریعے اس پروگرام میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔
سیکٹر8داتا نگر اورنگی ٹاؤن کی مدینہ مسجد میں حاجی عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 2ستمبر 2020ء بروز بدھ بعد نماز عشاء سیکٹر8داتا نگر اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد مدینہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

خود کُشی کرنے والوں کا
آخرت میں انجام،اس کے اسباب اور علاج پر مشتمل
شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
80صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012سے لیکر اب تک اردو زبان کے2مختلف ایڈیشنز میں20ہزارسے زائد
جبکہ دیگر4زبانوں میں10ہزار300سے زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے20روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتی ہے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba city)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے کم و
بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا جذبہ“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر
کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات ( Chicago, Skokie, Des Plaines) سے کم و بیش 54
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کرنے،ماہنامہ فیضان مدینہ کا
مطالعہ کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے لندن ریجن کے سلاؤ (Slough) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“
کا اِختتام ہوا جس میں 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس
طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے لندن کے شہر
ولڈسن گرین(Willesden Green) میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز نیکی
کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق
نکات فراہم کئے گئے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایااسی سلسلے میں ماہ محرم الحرام1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ
میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 534 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 240 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے
برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
یوکے برمنگھم ریجن کے ویلز برسٹل میں” تفسیر
سورۂ رحمٰن کورس“ کا اِختتام

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن کے ویلز برسٹل (Wales Bristol) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا
اِختتام ہوا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس
طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
کےشہر کونٹری ( Coventry) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔