دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات ( Chicago, Skokie, Des Plaines) سے کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کرنے،ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔