28اگست 2020ء کو رضا آباد بازار نمبر2 فیصل آباد کی جامع مسجد عید گاہ میں دوپہر 1:20 بجے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ جامع مسجد عید گاہ میں جمعۃ المبارک کی نماز دوپہر 2:00 بجے اداکی جائیگی۔


دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 22 اگست2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ جاپان محمد ندیم عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ سید لقمان عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے جاپان میں فیضان مدینہ کے لئے جگہ خریدنےاور مصلے بنانے پر کلام کیا۔ مدنی مشورےمیں  2020ء کے اختتام تک فیضان مدینہ کے لئے ایک جگہ خریدنے اور پانچ مصلے بنانے کے اہداف طے ہوئےجس پر جاپان کے ذمہ داران نے اہداف کو پورا کرنےکی نیتیں بھی کیں۔ اس موقع پر نگران فار ایسٹ ریجن محمد توصیف رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ میں بعد فجر مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل افراد نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس اسپیشل افراد محمد علی عطاری نے ”شان فاروق اعظم“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور شرکا کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1442ھ کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت ساندہ داتا صاحب کابینہ ڈیف ریچ ٹریننگ اسکول کے پروفیسر کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈیف کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نگران مجلس نابینا افراد قاری محمد خالد عطاری اور رکن ریجن نے ہری پور مین بازار میں ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔  نگران مجلس نے ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں نماز کی پابندی کرنے، والدین کی خدمت اور احترام کرنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنےاور سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے رکن زون محمد احسان عطاری اور ریجن ذمہ دار لاہورعبد الوارث عطاری نے ایک اسپیشل اسلامی بھائی صدر وزیر آباد ڈیف ایسوسی ایشن کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے پر ان کے گھر جاکر ان سے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا بھی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، سوشل میڈیا اسپیشل افراد دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت رکن ریجن ملتان محمد آصف عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد ریسکیو 1122 لودھراں سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں شعبہ جات تعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کی بھی آگاہی فراہم کی جس پر ڈاکٹر صاحب نے اسپیشل افراد کے شعبے اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہااور مزید اپنے ماتحت افسران کو دعوت اسلامی کے تحت سائن لینگویج کورس کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے زیر اہتمام اردو بازار میں ایک پرائز بانڈ ڈیلر کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے آفس میں موجود اسلامی بھائی کو مدنی پیکج کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے  400 مدنی پیکجز تقسیم کرنے کی نیت کی۔

اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے واہ کینٹ زون میں مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقے لگائے اور شرکا کو مدنی پیکج تقسیم کرنے کی نیتیں کروائیں۔

مجلس تقسیم رسائل کے نگران سید حسنین عطاری نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں تقسیم رسائل مدنی پیکجز کے ذریعے سیل ہونے والے رسائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے نیتیں پیش کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت باغبانپورہ اور رنگ محل کے بازار میں جیولرزکی دکان پر اور چائنہ سکیم میں ایک فیکٹری اونرکے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پیکج تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگران مجلس تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے ایک بھائی کے والد صاحب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ کالج میاں چنوں ساہیوال  میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم شہزاد عطاری نے اسٹوڈنٹس کو فیضان قرآن و حدیث کورس کرنے کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی سوشل میڈیا Appsکا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران، اراکین کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی اشفاق عطاری اور اشفاق احمد عطاری سمیت چار نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں جگہوں کی خریداری، وقف اور شعبے کے دیگر مدنی کاموں پر شرکا کی ذہن سازی کی گئی۔


دعو ت  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کاموں اور انگلش درجے بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی ، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کام اور تعلیمی حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں برانچ میں انگلش مدرسین بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)