Weekly Sunnah-inspired Ijtima’at were recently held under Dawat-e-Islami in New Castle, Stockton-on-Tees and Middlesbrough, U.K, in which approximately 61 Islamic sisters participated.

The Muballighaat of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspired Bayan on the topic, ‘Wishing well for the grief-stricken Ummah’ and had the Islamic sisters attending the Ijtima recite Kalimah-e-Tayyibah. Towards the end of the Ijtima, Surah-e-Fatiha and Surah-e-Ikhlas were recited and the reward was donated to the late sister of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ .


In Leeds, U.K, the weekly Sunnah-inspired Ijtima was recently held under Dawat-e-Islami online, in which approximately 22 Islamic sisters participated.

A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspired Bayan on the topic, ‘Wishing well for the grief-stricken Ummah’. She stated the parables of our pious predecessors’ well-wishing and the points extracted from them to the Islamic sisters attending the Ijtima. Moreover, she motivated them to strive for the welfare of their relatives and acquaintances, and to attend the weekly Ijtima’at regularly.


Weekly Sunnah-inspired Ijtima was recently held online under Dawat-e-Islami in Preston, U.K, in which local Islamic sisters participated.

The Kabinah Nigran Islamic sister delivered a Sunnah-inspired Bayan on the topic, ‘Wishing well for the grief-stricken Ummah’. She stated the parables of our pious predecessors’ well-wishing and the points extracted from them to the Islamic sisters attending the Ijtima. Moreover, she motivated them to strive for the welfare of their relatives and acquaintances.


21اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک  نگران زون جنوبی لاہور حاجی عبدالرشید عطاری اور نگران شیخوپورہ کابینہ محمد خرم عطاری نے ڈویژن شرقپور شریف کا دورہ کیا اور مسجد فیضانِ غوث اعظم میں ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شرقپور شریف کے کثیر اسلامی بھایٔیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ زون نےذمہ داران کی بہترین تربیت کرتے ہوئے ڈویژن میں بارہ مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزایٔی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے اس موقع پر حا ضرین نے عمل کرنے کی بھر پور نیتوں کا اظہار کیا اور اہداف دیئے۔(رپورٹ :محمد ساجد عطاری مجلس کارکردگی شیخوپورہ کابینہ)


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام ستگھرہ کابینہ اوکاڑہ زون میں 19 اگست 2020ء بروز بدھ شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کی شخصیات نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لیاقت علی عطاری نے شرکا کو شرعی اصولوں کے مطابق تجارت وزراعت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا جبکہ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے مساجد بنانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اویس عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی کے تحت 21اگست2020ء  بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں سیکورٹی مجلس شیخوپورہ کا بینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن کابینہ سکیورٹی مجلس محمد احمد رضا عطاری نے شیخوپورہ کابینہ کے عاشقان رسول کے درمیان 12 مدنی کام ،افرادی قوت، عملی جدول، اور مطالعہ کارکردگی جیسے کئی امور پر کلام کرتے ہوئے آنے والے ایونٹس( جلوس میلاد، اجتماع میلاد ،اجتماع بڑی گیارہویں شریف اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔( رپورٹ: خالد عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت 21 اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک میر پور کشمیر زون کے نگران سید محمد ریاض حسین عطاری نے ضلع ہجیرہ کابینہ اور ضلع کوٹلی کابینہ کی ڈویژنز سہنسہ بلوچ ،عباس پور،راولا کوٹ،ہجیرہ اور کوٹلی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی سید محمد ریاض حسین عطاری نے اجتماعی مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور افادیت کے موضع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران دعوت اسلامی کو ان کے مقامات بڑھانے کا ذہن دیا نیز اخلاقی تربیت کے ساتھ12مدنی کاموں بالخصوص مدرستہ المدینہ بالغان سمیت مختلف موضوع پر کلام کیا۔ اس موقع پر کئی اسلامی بھائیوں نے زلفیں رکھنے اور مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:عتیق الرحمن عطاری مجلس مدرستہ المدینہ میرپور کشمیر زون)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اگست 2020ء  میانی تحصیل بھیرہ شریف ضلع سرگودھا پنجاب میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرما ن پرلبیک کہتے ہوئے تقریباً 55 اسلامی بھائیوں نے اپنا اپنا خون عطیہ کیا۔

واضح رہے! اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف مہر واثق عباس ہرل،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا شیخ محمد عمر،ایس ایچ او تھانہ میانی ملک محمد عمیر اعوان،اہم سیاسی شخصیات رانا سجاد غفورعنصر خان لودھی،سابقہ چیئرمین ویرووال چوہدری فلک شیر دھبیانہ سمیت نگران بھلوال کابینہ قاری محمد نوید عطاری اور دیگر ذمہ داران نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری، رکنِ زون بھلوال کوٹ مومن)


دعوت اسلامی  کے تحت 23اگست 2020ء بروز اتوار نگران کابینہ احمدپورشرقیہ و رکن زون مجلس تاجران مظفر حسین عطاری ،نگران کابینہ اوچشریف محمد احسان عطاری اور ذون ذمہ دار مجلس رابطہ ڈاکٹر عطا حسین عطاری نے اوچ شریف کابینہ میں موجودہ ایم پی اے (M.P.A) مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ غوثیہ (محبوب سبحانی) اوچ شریف سےملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مخدوم صاحب کو فیضان مدینہ اوچ شریف آنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نےآنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حاجی محمد عارف عطاری رکن کابینہ مجلس تاجران اوچ شریف)


صحبت کے اثرات سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کرسکتا، حدیثِ مبارَکہ کے ساتھ ساتھ بزرگانِ دین نے بھی اس پر بہت کچھ ارشاد فرمایا ہے، یہ حقیقت ہے کہ آدمی جس  طرح کے لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے ویسا ہی بن جاتا ہے، لہٰذا علَما کی صحبت میں بیٹھنے والا علم سے مَحبّت کرنے والا بن جاتا ہے۔ صحیح العقیدہ عالم کی صحبت میں بیٹھنا دین پر استقامت اور عقائد کی دُرُسْتی و ایمان کے لئے سلامتی ہے جو کہ ایک مسلمان کا قیمتی سرمایہ اور دارَین کی فلاح کا باعث ہے۔علمائے کرام کی صحبت علم اور تقویٰ تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، جس کے سبب بندہ اللہ پاک کے حضور بزرگی اور ابدی سعادت کا مستحق ہوجاتا ہے کہ حضرت سیّدناامامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے سوال کیا کہ آپ اس بلند مقام پر کیسے پہنچے، تو آپ نے فرمایا کہ میں نے دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں بخل نہیں کیا اور نہ ہی ان سے استفادہ کرنے میں شرم محسوس کی۔([1])

علما کی صحبت کے فوائد

٭فقیہ ابواللّیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص عالم کی مجلس (صحبت) میں جائے اس کو سات فائدے حاصل ہوتےہیں اگرچہ اس سے استفادہ نہ کرے:(1) طلبہ میں شمار کیا جاتا ہے(2) جب تک اُس مجلس میں رہنا ہے گناہوں اور فسق و فجور سے بچتا ہے (3)جب گھر سے نکلتا ہے تو اس پر رحمت نازل ہوتی ہے (4)اس رحمت میں کہ جلسۂ علم پر نازل ہوتی ہے شریک ہوتا ہے (5)جب تک علمی باتیں سنتا ہےتو اس کے لئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں (6)فرشتے ان کے عمل سے خوش ہوکرانہیں اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں تو وہ بھی ان میں ہوتا ہے اور(7) اس کا ہر قدم گناہوں کا کفارہ، درجات کی بلندی اور نیکیوں میں زیادتی کا سبب بن جاتاہے([2]) ٭علما کی صحبت علما کی زیارت کے حُصول کا بھی ذریعہ ہے کہ حضرت سیّدناامام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا کہ عالم کو ایک نظر دیکھنا سال بھر کی نماز و روزہ سے بہتر ہے([3])٭بندہ جب تک علما کی صحبت میں رہتا ہے تو عبادت میں ہے جیسا کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباسرضی اللہ عنہما سے روایت ہے علما کی صحبت میں بیٹھنا عبادت ہے([4]) ٭باعمل علماء کی صحبت آدمی کو باعمل بنادیتی ہے اور بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ انسان توبہ کی طرف مائل ہوجاتا ہے نمازوں کا شوق اور گناہوں سے بچنے کی رغبت بڑھنے لگتی ہے اللہ پاک اپنا خوف اور خشیت ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے ٭علماکی صحبت کا انتخاب گویاروئے زمین کی مقدّس جگہوں کا انتخاب ہے کہ فرمانِ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ہےکہ علما کی مجالس (صحبت ) سے الگ نہ رہو اس لئے کہ اللہ نے رُوئے زمین پر علما کی مجالس سے مکرّم کسی مٹی کو پیدا نہیں فرمایا۔([5])

علماء کی صحبت سے مزید تعلیم و تربیت، بردباری و عاجزی، علما کی شفاعت، جنّت کا حصول، اللہ کا محبوب بننے ، شیطان سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ، بُرے لوگوں کی صحبت وجہالت اور قیامت کے روز ملنے والی حسرت سے بچاؤ جیسے فوائد ملتے ہیں۔

([1] )درمختار، 1/127 ([1] )تنبیہ الغافلین ،ص237 ماخوذاً([1] )منہاج العابدین ، ص11 ([1] ) کنز العمال،5/64،رقم:28572([1] )احیاء العلوم،1/460۔

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں



([1] )درمختار، 1/127

([2] )تنبیہ الغافلین ،ص237 ماخوذاً

([3] )منہاج العابدین ، ص11

([4] ) کنز العمال،5/64،رقم:28572

([5] )احیاء العلوم،1/460


میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دنیا میں کامیاب شخص کی صحبت کے اپنے فائدے ہیں۔ مثلا اگر کوئی شخص کامیاب تاجر کی صحبت اختیار کرتا ہے اور اس کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرتا ہے تو نتیجتاً وہ بھی ایک کامیاب تاجر بن جاتا ہے۔

اس طرح اگر کوئی بہادروں کی صحبت اختیار کرتا ہے تو اس شخص میں بھی بہادری کی صفات پیدا ہوجاتی ہیں چاہے وہ بچہ ہو یا بڑا۔ اسی طرح اگر کوئی سست آدمی محنتوں کی صحبت میں رہتا ہے تو بالاخر وہ بھی محنتی بن جاتا ہے۔

الغرض ہر شخص کی صحبت کا اپنا ایک اثر ہوتا ہے لیکن کچھ ہستیاں ایسی بھی ہیں۔ جو شخص ان کی صحبت میں بیٹھتا ہے۔

وہ شخص اچھا تاجر بھی بنتا ہے، بہادر بھی بنتا ہے، سستی کاہلی سے نجات پار کر چست اور محنتی بھی بنتا ہے۔ اور وہ بزرگ ہستیاں علمائے کر ام ہیں ،ان کی صحبت کے بہت سارے دنیوی اور اخروی فوائد ہیں۔حضرت سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے:

عالم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نماز ، ہزار بیماروں کی عبادت اور ہزار جنازوں میں حاضر ہونے سے بہتر ہے۔

کسی نے عرض کیا۔ یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اورقرات قرآن ؟ یعنی کیا علم کی مجلس میں حاضر ہونا قرات قرآن سے بھی افضل ہے؟ فرمایا: آیا(کیا) قرآن بے(بغیر) علم کے۔ نفع بخشتا ہے؟یعنی فائدہ قرآن کا بے علم کے حاصل نہیں ہوتا۔(فیضانِ علم و علما، صفحہ ۱۸)

حضرت سیدنا امام غزالی علیہ الرحمۃ نے روایت کیا ہے: عالم کو ایک نظر دی کھنا سال بھر کی نماز روزہ سے بہتر ہے۔

مزید مجلس علما کے ساتھ فائدے :

حضرت سیدنا فقیہ ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص عالم کی مجلس میں جاوے اس کو سات فائدے حاصل ہوتے ہیں، اگرچہ اس سے استفادہ (یعنی اپنی کوشش سے کوئی فائدہ حاصل )نہ کرے۔

۱۔ اوّل: جب تک اس مجلس میں رہتا ہے گناہوں اور فسق و فجور سے بچتا ہے۔

۲۔دوم : طلبہ میں شمار کیا جاتا ہے۔

۳۔ سوم : طالبِ علم کا ثواب پاتا ہے۔

۴۔ چہارم: اس رحمت میں کہ جلسہ علم ( علم کی مجلس)پر نازل ہوتی ہے شریک ہوتا ہے۔

۵۔ پنجم : جب تک علمی باتیں سنتا ہے ، عبادت میں ہے

۶۔ششم: جب کوئی دقیق ( مشکل) بات ان (علما) کی اس کی سمجھ میں نہیں آتی تو دل اس کا ٹوٹ جاتا ہے اور شکستہ دلوں ٹوٹے دل والوں) میں لکھا جاتا ہے (حاشیہ)

۷۔ ہفتم: علم و علمأ کی عزت اور جہل و فسق (بے علمی و برائی) کی ذلت سے واقف ہوجاتاہے۔

آپ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: جو ثواب کہ عالم کی زیارت اور اس کی مجلس میں حاضر ہونے پر موعود (یعنی جس ثواب کا وعدہ) ہے۔(وہ) اس سے علاوہ ہے۔(فیضانِ علم و علما، صفحہ ۲۸)

اللہ پاک ہمیں علمائے کرام کی صحبت اختیار کرنے کی ، خدمت کرنے اور ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں


یہ تو سبھی کو معلوم ہے کہ جیسوں کی صحبت میں بیٹھیں گے ویسوں کے جیسے بن جائیں گے۔ برے لوگوں کی صحبت سے ہماری ذات میں برائیاں اپنی جگہ بناتی ہیں جبکہ اچھے لوگوں کی صحبت سے ہماری ذات میں اچھائیاں جگہ لیتی ہیں۔

اچھے لوگوں میں سرِ فہرست وہ علمائے دین ہیں جو کہ سنی ہوں صحیح عقیدہ رکھتے ہوں اور شریعت کے پابند ہوں۔ ایسے لوگوں کی صحبت تو ضرور اپنانی چاہیے کہ علم میں اضافہ تو ہوگا ہی ساتھ میں اپنی تربیت بھی ہوگی، حلم اور صبر جیسی صفت آئیں گی، وقار بھی بلند ہوگا، بات کرنے کا سلیقہ آئے گا، آداب سے آگاہی ملے گی،اور بھی بہت ساری اچھائیاں لینے کو ملیں گی۔

ان کی مجلس میں بیٹھنے سے ان پر رحمتوں کی جو برسات ہوتی ہے اس کے کچھ چھینٹے ہم پر آجائیں گی۔ علما پر رحمتوں کی برسات کے بارے میں ترمذی شریف کی حدیث پاک ہے : تحقیق  اللہ اور اُس کے فرشتے اور سب زمین والے اور سب آسمان والے یہاں تک کہ چیونٹى اپنے سوراخ میں اور یہاں تک کہ مچھلى یہ سب درود بھیجتے ہیں علم سکھانے والے پر جو لوگوں کو بھلائى سکھاتا ہے۔ ( ترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادة، ۴/  ۳۱۱، حدیث : ۲۶۹۰،فیضان علم و علما)

 حضرت سیِّدُنا فقیہ ابواللیث سمرقندى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ جو شخص عالم کى مجلس میں جائے اُس کو سات فائدے حاصل ہوتے ہیں اگرچہ اُس سے استفادہ (یعنی اپنی کوشش سے کوئی فائدہ حاصل) نہ کرے۔

(1) : جب تک اُس مجلس میں رہتا ہے گناہوں اور فسق وفُجور سے بچتا ہے۔

(2) : طلَبہ میں شمار کیا جاتا ہے۔

(3) : طلب علم کا ثواب پاتا ہے۔ 

(4) : اُس رحمت میں کہ علم کی مجلس پر نازل ہوتى ہے شریک ہوتا ہے۔

(5) : جب تک علمى باتیں سنتا ہے عبادت میں ہے۔

(6) : جب کوئى مشکل بات اُن(علما) کى اِس کى سمجھ میں نہیں آتى تو دل اس کا ٹوٹ جاتا ہے اور ٹوٹےدل والوں میں لکھا جاتا ہے۔

(7) :  علم وعلما کى عزت اور جہل وفسق(بے علمی وبرائی) کى ذلت سے واقف ہوجاتا ہے۔

مولانا نقی علی خان رحمة الله عليه اس قول کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں : جو ثواب کہ  عالم کى زیارت اور اُس کى مجلس میں حاضر ہونے پر موعود(یعنی جس ثواب کا وعدہ) ہے(وہ)اس سے علاوہ ہے۔

سبحان اللہ! علما کی زیارت کا ثواب اور ان کی مجلس میں شرکت کرنے کا ثواب ملاحظہ کیجیے :

امام غزالى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی نے روایت کیا کہ عالم کو ایک نظر دیکھنا سال بھر کى نماز وروزہ سے بہتر ہے۔(منھاج العابدین، الباب الاول، ص۱۱)

اور حضرت سیِّدُنا ابوذر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کى حدیث میں ہے :  عالم کى مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نماز، ہزار بیماروں کى عیادت اور ہزار جنازوں پر حاضر ہونے سے بہتر ہے۔ کسى نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور قراءتِ قرآن؟ یعنى کیا علم کى مجلس میں حاضر ہونا قراءتِ قرآن سے بھى افضل ہے؟ فرمایا : کیا قرآن بغیر علم کے نفع بخشتا ہے؟ یعنی قرآن کا فائدہ بغیر علم کے حاصل نہیں ہوتا۔

اللہ پاک ہمیں برے لوگوں کو چھوڑ کر نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں