دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو ضلع
سرگودھا کوٹ مومن رحیم میڈی کیئر میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے بلڈ
ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرما ن پرلبیک کہتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے اپنا خون عطیہ کیا۔
جعفر حسین گجر (اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن)، مہر
جہانگیر احمد (صدر T.B.Aکوٹ مومن) اور میجر فیاض
منہاس (وائس پریزنٹ P.T.I ضلع سرگودھا) نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دورہ کیا اور دعوت
اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپورٹ:
فضیل رضا عطاری، رکن کابینہ کوٹ مومن)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ کے تحت 11اگست 2020ء بروز
منگل فاروق آباد کابینہ مانانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا
ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شعبے کی خود کفالت،شجرکاری
مہم،زلفیں رکھواؤ مہم جیسے کئی امور پر شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے محاسبہ کرنے،
محاسبہ کروانے، مدنی کام کرنے ، زلفوں کی مہم تیز کرنے، شجر کاری مہم میں حصہ لینے
کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے قربانی کی کھالوں اور خود کفالت کی بہتر کار کردگی
پر حاضرین میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام
جیلانی عطاری مدنی قافلہ ذمہ دار فاروق آباد کابینہ)
19 اگست 2020ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام
شیخوپورہ کے نگرانِ کابینہ محمد خرم عطاری نے ڈویژن ہاؤسنگ کالونی میں چار علاقوں ( ہاؤسنگ کالونی، جوئیانوالہ موڑ، جاوید نگر،
خانپور) کا دورہ کیا۔ دوران دورہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں 12 مدنی کام، ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ
کارکردگی بڑھانے اور شجر کاری مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ نگران
کابینہ نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ
بھی افزائی کی۔ (رپورٹ: محمد ساجد
عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن
زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے اجتماع
کی مجالس کا تقرر کرنے، انتظامی امور کی کیفیت کو پہلے سے بہتر بنانے، ہفتہ وار
اجتماع کی تشہیر کرنے اور اجتماع میں شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔مدنی مشورےمیں شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے
اہداف بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: عابد
عطاری، رکن کابینہ)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے نگران مجلس رابطہ پاکستان محمد افضل
عطاری مدنی نے راولپنڈی کے مشہور خطیب مولانا پروفیسر محمد عمر فیض چشتی قادری
صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور درسی کتب کا
تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری
مدنی اور اسلام آباد کے زون ذمہ دار محمد خالد عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بھی
موجود تھے۔
مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو
ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ ڈیفنس سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔ نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے شعبے کی اہمیت بیان کی جبکہ ڈیفنس
کابینہ میں پریکٹیکل اجتماع کروانے کے لئے
6 ستمبر 2020ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔ 6ستمبر 2020ء کو ہونے والے پریکٹیکل اجتماع
میں ڈویژن نگران اور مبلغین شرکت کریں گے۔ (رپورٹ: سید مظہر عطاری، نگران مجلس کفن دفن پاکستان)
راولپنڈی سٹی کابینہ میں مختلف ڈویژنز اور علاقائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
17 اگست 2020ء کو مجلس کفن دفن کے تحت
راولپنڈی سٹی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژنز شکریال، گلاس فیکٹری،
پنڈورہ، ڈھوک کالا خان اور مجلس کفن دفن کے علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی
مشورے میں مجلس کفن دفن کے شعبے کی اہمیت اور افادیت بتائی گئی جبکہ شرکا کو غسل
میت کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنے، سات دن کے آن لائن کفن دفن شارٹ کورس کرنے
اور اس کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد دانش تفسیر عطاری، مجلس کفن دفن اسلام
آباد)
16 اگست 2020ء بروز اتوار مجلس ڈاکٹر کے تحت
لطیف آباد حیدر آباد میں قائم ایک میڈیسن کمپنی میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آفیسرز اور ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی۔ رکن زون حیدر
آبادمحمد اکرم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسل اور وضوکا طریقہ
سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کا ذہن
دیا۔ رکن زون نے مدنی حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل کے تحائف بھی
پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد اکرم عطاری،
رکن زون مجلس ڈاکٹرحیدر آباد)
18 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ
جات واہ کینٹ کے رکن شفیع الرحمن عطاری نے اٹک کابینہ میں مختلف اثاثوں کا وزٹ کیااور جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن مجلس نے واقفین، نائب
متولی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔
(رپورٹ: شفیع الرحمن عطاری، مجلس
اثاثہ جات اسلام آباد ریجن آفس)
20 اگست 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ میں نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری اور
ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں رسالہ غسل میت کے حوالے سے بات
چیت ہوئی جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں شعبے کے کام اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے مشورہ
کیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس
کفن دفن)
الیکٹرانک میڈیا،پیپر
میڈیا،صحافیوں اور دیگر متعلقین کی راہنمائی
کے لئے
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
60صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012سے لیکر اب تک اردو زبان کے3مختلف ایڈیشنز میں85ہزارسے زائد
جبکہ دیگر6زبانوں میں550سے زائد شائع ہوچکا ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی
دورہ کے زیر ِ اہتمام 19 اگست 2020ء کو رکنِ عالمی مجلس علاقائی دورہ اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نئے کارکردگی فارم اور تقرریوں پر کلام ہوا نیز محارم کے مدنی قافلے کی ترغیب دلائی گئی ۔کارکردگی شیڈول جمع کروانے
کی ترغیب اور سوالات کے جوابات دئیے۔