اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  20 اگست 2020ء کو کراچی ایسٹ زون کورنگی کابینہ ناصر کالونی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی 12ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز اپنے شعبہ میں ترقی کے لئے ذمہ داران سے رابطے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام20 اگست  2020ء کو کراچی ایسٹ کی میر پور ساکرو کابینہ میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14مد نی انعامات ذمہ داران ڈویژن سطح نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنےاور اپنے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئےمدنی انعامات اجتماعات کی بھر پور ترغیب دلائی ۔


19 اگست 2020ءبروز بدھ حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لیاقت کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔آخر میں مکتبۃ المدینہ للبنات کا کے تحت لگنے والے بستے کا جائزہ لیانیز حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں کو یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے پیٹربورو (Peterborough) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے محرم الحرام کے مدنی مذاکرے دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے بولٹن(Bolton)میں آن لائن مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کی اہمیت پر بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اگست 2020ءکو یوکے لندن کے شہر ہونسلوو(Hounslow) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں شرعی مسائل سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 92 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنےاور ہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،ساؤتھ برمنگھم، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، ٹیل فورڈ (Coventry, South Birmingham, North Birmingham, East Birmingham, Telford) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش238 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 20اگست 2020ء کویوکے کے علاقے بری  (Bury )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہِل (Cheetham Hill) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی اور انہیں پابندی سے براہِ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight )میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو بیان میں مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو پابندی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”محرم کے فضائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 3ہزار607 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”محرم کے فضائل“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔