شریعت
میں صحابی وہ انسان ہے جو ایمان کی حالت میں حضور اکرم علیہ
الصلوة والسلام کو دیکھے یا صحبت میں حاضر ہو اور ایمان پر اس کا خاتمہ
ہوجائے۔
صحابہ
کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی
شان ایسی ہے کہ کوئی بھی ولی محدث، مفسر، غوث، قطب، ابدال ان کی شان کو نہیں پاسکتا۔
صحابہ
کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں
سب سے افضل خلفائے راشدین ہیں ترتیب کے
اعتبار سے پھر عشرہ مبشرہ ،پھر بدر والے،
پھر بیعت رضوان والے، پھر اصحاب قبلتین افضل ہیں۔ بحوالہ (مشکوة المصابیح جلد۸،ص 291)
کوئی صحابی فاسق نہیں سب عادل ہیںـ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:تَرجَمۂ کنز الایمان: پرہیزگاری کا کلمہ
اُن پر لازم فرمایا اور وہ اس کے زیادہ سزاوار اور اس کے اہل تھے۔(الفتح ۔26)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تَرجَمۂ کنز الایمان: اور کفر اور حکم عدولی اور نافرمانی تمہیں ناگوار
کردی۔(بحوالہ ( سورہ الحجرات آیت۷)
حضور علیہ الصلو ة
والسلام نے فرمایا، میرے صحابہ کو برا نہ کہو ،
کیونکہ اگر تم میں کوئی احد(پہاڑ) بھر سونا خیرات کرے تو ان کے ایک مد کو پہنچے نہ
آدھے کو۔(مسلم ، بخاری، شرح مشکوة المصابیح، جلد ۸،صفحہ ۲۹۱،حدیث ۵۷۴۷)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ
اللہ تعالیٰ علیہ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
اس حدیث سے معلوم ہو اکہ حضرات صحابہ کا ذکر ہمیشہ خیر سے ہی کرناچاہیے کسی صحابی
کو ہلکے لفظ سے یاد نہ کروہ حضرات وہ ہیں جنہیں رب نے اپنے محبو ب کی محبت کے لیے
چنا۔
مہربان باپ اپنے بیٹے کو بُروں کی صحبت میں نہیں رہنے دیتا
تو مہربان رب نے اپنے نبی کو بُروں کی محبت میں رہنا کیسے پسند فرمایا؟
رسول اللہ طیب ان کے سب ساتھی بھی طاہر ہیں
چنیدہ بہر یاکاں حضرت فاروق اعظم ہیں۔( ایضاً)
حضور علیہ الصلوة
والسلام نے فرمایا۔ اس مسلمان کو آگ نہ چھوئے گی
جس نے مجھے دیکھا یا میرے دیکھنے والوں کو دیکھا(ترمذی)
مفتی احمد یار خان اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں : حضور کو
دیکھنے والی آنکھ کی زیارت بھی بہشتی ہونے کا ذریعہ ہے، ایک شاعر نے کیا خوب شعر
کہا۔
جن اکھیاں نے دلبرڈیٹھااوہ اکھیاں تک
لئیاں
توں ملیوں تے ساجن ملیاں آساں لگ گئیاں
(شرح مشکوة المصابیح جلد۸،صفحہ ۲۸۶، حدیث
۵۷۵۲)
اے عاشقانِ صحابہ و اہل بیت ! دیکھا آپ نے کہ صحابہ کرام کی
کیسی فضیلت اور شان ہے اگر آپ بھی چاہتے
ہیں کہ ہمارے بھی دلوں میں ان حضرات کی شان اجاگر ہو جائے تو آئیں آپ بھی دعوت
اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں آئیے اور پائیے، علمائے ، صحابہ، انبیا کی محبت
اپنے دلوں میں۔
اللہ ہمیں صحابہ کرام کا خوب خوب ادب و
احترام کرنے کی توفیق دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ہر صحابی نبی ۔۔۔ جنتی جنتی
ہر زوجہ نبی ۔۔۔ جنتی جنتی
حسن اور حسین بھی۔۔۔جنتی جنتی
صدیق و عمر ۔۔۔۔۔جنتی جنتی
امیر معاویہ ۔۔۔۔۔۔۔ جنتی جنتی