
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے نیک بنانے خوف خدا
عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر ِ
اہتمام یوکے کےشہر پیٹربورو ( Peterborough) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
ماه محرم
الحرم 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو امریکہ
اور کینیڈا میں یومِ قفل منایا گیا

شیخ طریقت
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه محرم
الحرم 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی
لحاظ سے نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ
اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یومِ قفل
منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 173
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 74 اسلامی بہنوں
نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے "حضرت امام حسین
کی عبادت" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو نماز کی پابندی، محبتِ اہلبیت کو بڑھانے کے مدنی پھول دئیے نیز ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام فوسٹر نیویارک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ
اسکائپ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور ذیلی
سطح پر نگران کا تقرر کیا نیزنیز مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کےشہرپارالیل( Parallel) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں غسل ِمیت کے طریقے کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی
بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کےدو علاقوں سانتاکولوما( Santa Coloma)اور لاسالوت(La
Salut) میں بذریعہ اسکائپ تین روزہ اجتماع ِذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت اور واقعۂ کربلا کے موضوع پر بیانات کئے نیز اسلامی بہنو ں کو 10 محرم الحرم میں
کئے جانے والے نیک اعمال بھی بتائے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اُجاگر
کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح
معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے لندن کے علاقوں ہیکنی ، چنگ فورڈ ، ایلفورڈ ، ایسٹ
ہام، ٹوٹنگ، سڈبری(Hackney, Chingford, Ilford, East Ham, Tooting, Sudbury)کی اسلامی بہنوں
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا
گیا جس میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا
کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں
نے بیانات کئے نیز شرکاء اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال
بتائے گئے اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے نفلی روزے کی ترغیب دلائی گئی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر
140اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے
سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس
میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ
بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل
کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن اولڈھم ( Oldham) ڈویژن میں آن
لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی
نیز انہیں پابندی سے براہ راست ہونے والا
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔

نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تمام صحابہ رضی اللہ عنہم امتِ مسلمہ میں
افضل اور برتر ہیں، اللہ پاک نے ان کو اپنے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صحبت ، نصرت اور
اِعانت کے لئے منتخب فرمایا، ان نفوسِ قدسیہ کی فضیلت ومدح میں قراٰنِ پاک میں جابجا
آیاتِ مبارکہ وارد ہیں جن میں ان کے حسن ِعمل، حسن ِاخلاق اور حسن ِایمان کا تذکرہ
ہے اور انہیں دنیا ہی میں مغفرت اور انعاماتِ اُخروی کا مُژدہ سنا دیا گیاہے۔ جن
کے اوصافِ حمیدہ کی خود اللہ پاک تعریف فرمائے ان کی عظمت اور رفعت کا اندازہ کون لگا سکتاہے۔
ان پاک ہستیوں کے بارے میں قراٰنِ پاک کی کچھ آیات درج ذیل ہيں:
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ
وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴)
تَرجَمۂ کنز الایمان: یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لیے درجے
ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی۔([i])
رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ
تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ
الْعَظِیْمُ(۱۰۰)
تَرجَمۂ کنز الایمان: اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی اور ان کے لیے
تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی
کامیابی ہے۔([ii])
پیارے اسلامی بھائیو!انبیائے کرام علیہم السَّلام کے بعد تمام انسانوں
میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سب سے زیادہ تعظیم و توقیر کے لائق ہیں یہ وہ
مقدّس ومبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعوت پر لبیک کہا، دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور تَن مَن
دَھن سے اسلام کے آفاقی اور ابدی پیغام کو دنیا کے ایک ایک گوشے میں پہنچانے کے لئے
کمر بستہ ہوگئے۔تاریخ گواہ ہے کہ ان مبارک ہستیوں نے قراٰن وحدیث کی تعلیمات کو
عام کرنے اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے ایسی بے مثال قربانیاں دی ہیں کہ آج کے
دور میں جن کاتصوّر بھی مشکل ہے۔ رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روئے زیبا کی زیارت وہ عظیم سعادت ہے کہ دنیا
جہاں کی کوئی نعمت اس کے برابر نہیں ہو سکتی اور صحابۂ کرام تو وہ ہیں کہ شب وروز آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی زیارت اور آپ کی صحبتِ فیض سے
مستفیض ہوتے رہے قراٰن ودین کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک زبان سے سنا ۔
آیاتِ قراٰنیہ کے علاوہ کتب ِاحادیث بھی فضائل ِصحابہ کے
ذکر سے مالا مال ہیں چنانچہ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے فرمایا: میرے صحابہ کی عزت کرو کہ وہ تمہارے نیک ترین لوگ ہیں۔([iii]) ایک حدیثِ پاک میں ہے میرے صحابہ
ستاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے جس کی بھی اقتدا کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔([iv])
ان سب آیات وروایات پر نظر کرتے ہوئے یہ
جزم و یقین حاصل ہوتا ہے کہ ان حضرات کی شان بہت اعلیٰ وارفع ہے ،ان مقدّس ہستیوں
پر اللہ پاک کا بے حد فضل وکرم ہے ۔ لہٰذا ہمیں چاہيے کہ ان پاکیزہ
نفوس کی محبت دل میں بساتے ہوئے ان کے حالات وواقعات کاگہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں
اور دونوں جہاں میں کامیابی کے ليے ان کے نقش ِقدمپر چلتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی
کوشش کریں۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی
ریجن ، رائے پور زون کے شعبہ تعلیم کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت تین کابینہ کی شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید آئندہ کے اہداف دئیے اور لاک ڈاؤن میں
شعبے سے متعلق کاموں میں درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن پونے زون کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں یارود اور برسی کی کابینہ اور ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ اوررسالہ کارکردگی میں اضافہ کے نکات پر کلام کیا
اور شیڈول جمع کرنے کی مضبوط ترغیب دلائی نیز اس کارکردگی کو پورے طریقہ سے مکمل کروانے کا
ذہن دیا۔