دعوت اسلامی کے زیراہتمام 30 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن میں دو مقامات لیٹن  (Leyton)اور ایسٹ ہام(East Ham) میں آن لائن ذکرِ شہادت اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن ریجن ریڈنگ (Reading) ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی نیز پابندی سے براہ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے علاقوں ایڈنبرا ، گلاسگو ، ہیلی فیکس ، کیگلی ، ہنسلو ، سلاؤ ، ووکنگ ، ریڈنگ ، لیٹن ، ہیرو ، ولڈسن گرین(Edinburgh, Glasgow, Halifax, Keighley, Hounslow, Slough, Woking, Reading, Leyton, Harrow, Willesden Green ) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 390اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  2 محرم الحرام 1442ھ تا 8 محرم الحرام 1442ھ تک یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

499 اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

606 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

385 اسلامی بہنوں نےروزانہ 12 منٹ مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

273اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

230اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

417اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے شہرلیڈز( Leeds ) کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائیں۔ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے کے شہر ہیلی فیکس   (Halifax)میں آن لائن سنتوں بھرااجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دُکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام ڈونکیسٹر(Doncaster) ، ہودرزفیلڈ (Huddersfield)، ہیلی فیکس(Halifax)میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و پیش 47اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں نارتھ برمنگھم (North Birmingham)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و پیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے مختلف علاقوں اسٹاکٹن آن ٹیز ، مڈلز برو ، نیو کاسل(Stockton on Tees, Middlesbrough , Newcastle )کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے۔ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 177اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام ستمبر 2020ء  سے میں اسلامی بہنوں کےلئے یوکے کے شہر بلیک برن (Blackburn) میں ”درس نظامی کورس“ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اس کورس میں اسلامی بہنیں تفسیر، حدیث، صرف، نحو، اور فقہ کی تعلیم مفت حاصل کر سکیں گی۔

اس کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ ریجن کے شہر لیڈز (Leeds) میں ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزا55 ، لندن ریجن سے 1ہزار884، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار983، برمنگھم یجن سے 3ہزار 685، آئرلینڈ سے74اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار986اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔