عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2025ء کولورپول کاؤنسل نگران، شعبہ مشاورت اور پروفیشنل اسلامی بہنوں کے درمیان ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

مدنی مشورے کےاہم نکات:

نوجوان اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنا:

نوجوان اسلامی بہنوں کو دینی خدمات سے روشناس کروانے اور انہیں دینی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان اسلامی بہنوں کو دین سے وابستہ کرنے پر زور دیا۔

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے فنڈ جمع کرنا:

مالی معاونت کے ذریعے دینی کاموں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ فنڈ ریزنگ کے جدید طریقوں اور کمیونٹی سے مدد طلب کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

دیگر کمیونٹی میں دعوت اسلامی کو متعارف کروانا:

دعوت اسلامی کے پیغام کو مزید مؤثر طریقے سے دیگر کمیونٹیز تک پہنچانے کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران فلاحی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگرامز کے ذریعے تعلقات مضبوط بنانے پر بھی مشاورت کی گئی ۔