صحابۂ کرام کے فضائل

Mon, 31 Aug , 2020
4 years ago

فضائل صحابہ اور قرآن پاک:

۱۔ اے نبی(غیب ک خبریں دینے والے) آپ کے لیے اللہ کافی ہے۔ اور آپ کے پیروکار مؤ من (کافی ہیں)

۲۔ اور جنہوں نے اللہ اور رسول کے حکم کی تکمیل کی بعد اس کے کہ انہیں زخم لاحق ہوچکا تھا ان میں سے نیکو کار وں کے لیے اجر عظیم ہے۔

۳۔ وہ جو ایمان لائے ہجرت کی اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور امداد کی، وہی سچے ایمان والے ہیں ان کے لیےمغفرت اور عزت والا رزق۔

فضائل صحابہ اور حدیث پاک:

۱۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے صحابہ کو گالی نہ دو قسم ہے اس ذات اقدس کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر تم میں سے ایک شخص احد پہاڑ کی مثل سونا خرچ کرے تو ان کے سیر اور آدھے سیر کو بھی نہیں پہنچ سکے گا۔

۲۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہمارے صحابہ کرام کی عزت کرو کہ وہ تمہارے بہترین افراد ہیں پھر جو ان کے ساتھ متصل ہوں گے پھر وہ جوان سے متصل ہوں گے۔

فضائل صحابہ کرام:

یہ وہ اصحابِ ایمان تھے جو نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان لائے اور انہوں نے آپ کی تصدیق کی جب کہ دوسرے لوگ آپ کی تکذیب کر رہے تھے صحابہ کرام علیہم الرضوان وہ مقدس نفوس ہیں جنہوں نے آپ کے ساتھ نازل کیے ہوئے نور قرآن کی پیروی کی وہ آپ کے مخلص وزرا ، اصحاب محبت انصار اور سچے مددگار تھے وہ آپ کی شریعت کا دفعاع کرتے رہے، انہوں نے اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے اپنے وطن چھوڑ دیئے ،یہ وہ منتخب ترین جماعت ہے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنا دین زمین پرنافذ کیا۔( مطبوعہ مکتبہ اہلسنت العقائد و المسائل عربی اردو)

ہر صحابی نبی ، جنتی جنتی ، جنتی جتنی

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں