دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خاران (بلوچستان) میں 13،12،11دسمبر 2023ء پیر ، منگل ، بدھ تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا ۔ رخشان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری( شعبہ روحانی علاج کورس) نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر رہنمائی کی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بھی سمجھائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام11،10،9دسمبر 2023ء ہفتہ ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار طارق محمود عطاری نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں گناہوں میں مبتلا لوگوں کی اصلاح کا سامان کر رہی ہے وہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی کوششوں  اورنیکی کی دعوت کی بدولت غیر مسلم افراد دامنِ اسلام سے وابستہ ہوتے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ماپوتو شہر، موزمبیق میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے ایک غیر مسلم نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔

ا س حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ ماپوتو پروونس مولانا محمد مدثر عطاری مدنی نے کہا:دعوتِ اسلامی ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیئے، نیکی کی دعوت عام کریں، ان شاء اللہ الکریم ان تمام چیزوں کی برکت سے ہماری دنیا و آخرت میں بہتری ہی بہتری ہو گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


11،10،9دسمبر 2023ء  بروز ہفتہ ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے شرکائے کورس میں تربیت کرتے ہوئے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق اپڈیٹس سمجھائی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جامع مسجد فیضانِ رجب بہاولپور میں  دعوت ِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 10،9،8 دسمبر 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمود احمد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بتائیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ستیانہ روڑ فیصل آبادمیں قائم منظر میڈیکل سینٹر میں ذمہ داران نے نیورو فزیشن ڈاکٹر نیر وسیم سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ڈاکٹر نیر وسیم کو دعوت اسلامی کے تعارف کے ساتھ ساتھ فیضان مدینہ فیصل آباد میں 20 دسمبر بروز بدھ کو بعد نماز ظہر تا 3 بجے ہونے والے Live مدنی چینل پر اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت 16 دسمبر2023ء بروز ہفتہ چنیوٹ سٹی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے سول اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران شعبہ میڈیکل نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر حضرات نے اجتماع میں آنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش  اور نیکی کی دعوت کی بدولت جہاں گناہوں میں مبتلا لوگ نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں وہیں شعبہ فیضانِ اسلام (دعوتِ اسلامی)کے تحت انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم افراد دینِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

معلومات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Copenhagen میں ایک غیر مسلم شخص نے دعوتِ اسلامی کے سوشل پیجز اور مدنی چینل کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد اسلام کے بارے میں مختلف امور پر رہنمائی چاہی۔

دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُس شخص کو اس حوالے سے آگاہی دی اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنمارک میں غیر مسلم شخص نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران سمیت تمام عاشقانِ رسول نے اسلام قبول کرنے والے شخص کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملک و بیرونِ ملک میں عالم بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرزکے تحت موزمبیق کے شہر بئیرا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرپرستوں کے لئے سیشن منعقد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام ، طلبۂ کرام اور  اُن کے سرپرستوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ابتداءً جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی اور سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ نگرانِ موزمبیق مشاورت اور دیگرمبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کا سلسلہ بھی ہوا جس میں انہوں نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔سیشن کے اختتام پر طلبۂ کرام نے مقامی زبان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد دہرایا اور ملاقات کا سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط صاحب اور  مختلف مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام و علمائے کرام کی مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور رکنِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام علمائے کرام و اساتذۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور بالخصوص جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والی دینِ متین کی خدمات کے متعلق آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں دعا کا سلسلہ ہوا جس میں علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کےلئے دعا کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی)کے تحت افریقی ملک موزمبیق کے علاقے ماپوتو میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور طلبۂ کرام نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

بعدِ بیان جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرمدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے نگرانِ ماپوتو مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں بہترین انداز میں امتحانات کا سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کی حوصلہ فزائی کے لئے یہ سرپرست اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔

علمِ دین حاصل کرنے کے لئے آپ خود بھی اور اپنے بچوں کوبھی جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوائیں اورعلمِ دین کے نور سے برکت حاصل کریں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رزق حلال اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور سببِ برکت ہے۔ جبکہ حرام کھانا عذاب الہی کو دعوت دینا اور خود پر قبولیت کے دروازے بند کرنا ہے اور اسی طرح باطل طریقے سے مال کمانا بھی اللہ کریم کی بارگاہ میں سخت ناپسندیدہ ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (پ5، النساء:29)اے ایمان والو! باطل طریقے سے آپس میں ایک دوسرے کے مال نہ کھاؤ۔

باطل طریقے سے مال کھانا کیا ہے؟ باطل طریقے سے مراد وہ طریقہ ہے جس سے مال حاصل کرنا شریعت نے حرام قرار دیا ہے جیسے: سود، چوری اور جوئے کے ذریعے مال حاصل کرنا، جھوٹی قسم، جھوٹی وکالت، خیانت اور غصب کے ذریعے مال حاصل کرنا اور گانے باجے کی اجرت یہ سب باطل طریقے میں داخل اور حرام ہے۔ یعنی اپنا مال باطل طریقے سے کھانا یعنی گناہ و نافرمانی میں خرچ کرنا، اسی طرح رشوت کا لین دین کرنا، ڈنڈی مار کے سودا بیچنا، ملاوٹ والا مال فروخت کرنا، قرض دبا لینا، ڈاکہ زنی، بھتہ خوری اور پرچیاں بھیج کر ہراساں کر کے مال وصول کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ (اے ایمان والو!، ص 181)

احادیث مبارکہ:

1۔ مال حرام سراسر بر بادی: جو بندہ مال حرام حاصل کرتا ہے، اگر اس کو صدقہ کرے تو قبول نہیں اور خرچ کرے تو اسکے لیے اُس میں برکت نہیں اور اپنے بعد چھوڑ کر مرے تو جہنم میں جانے کا سامان ہے۔ اللہ تعالیٰ برائی سے برائی کو نہیں مٹاتا، ہاں نیکی سے برائی کو مٹا دیتا ہے۔ بے شک خبیث کو خبیث نہیں مٹاتا۔ (مسند امام احمد، 2/ 33، حدیث: 3672)

2۔ جنت سے محروم جسم! اللہ پاک نے اس جسم پر جنت حرام کر دی ہے جو حرام غذا سے پلا بڑھا ہو۔ (کنز العمال، 8/2، حدیث: 9256)

3۔ مستجاب الدعوات ہونے کا عمل: اے سعد! اپنی غذا پاک کر لو! مستجاب الدعوات ہو جاؤ گے۔ اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے تو اسکے 40 دن کے عمل قبول نہیں ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام سے پلا بڑھا ہو اس کے لیے آگ زیادہ بہتر ہے۔ (معجم اوسط، 5/ 34، حدیث: 6495)

4۔ اس شخص کی دعا کیسے قبول ہوگی! سرکار دو عالم ﷺ نے ایک شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے، اس کے بال پراگندہ اور بدن غبار آلود ہے اور وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر یارب! یارب! پکار رہا ہے حالانکہ اس کا کھانا حرام، پینا حرام، لباس حرام اور غذا حرام پھر اسکی دعا کیسے قبول ہوگی! (مسلم، ص506، حدیث:1015)

5۔ مال حرام کی مذمت اور مال حلال کی بشارت: دنیا میٹھی اور سر سبز ہے، جس نے اس میں حلال طریقے سے مال کمایا اور اسے وہاں خرچ کیا جہاں خرچ کرنے کا حق تھا تو الله اسے (آخرت میں) ثواب عطا فرمائے گا اور اسے اپنی جنت میں داخل فرمائے گا اور جس نے دنیا میں حرام طریقے سے مال کمایا اور اسے ناحق جگہ خرچ کیا تو اللہ اسے ذلت کے گھر (یعنی جہنم)میں داخل کردے گااور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مال میں خیانت کرنے والے کئی لوگوں کے لیے قیامت کے دن جہنم ہوگی۔ (شعب الایمان، 4/ 396، حدیث: 5527)