
سود کی لعنت عام ہے ہر کوئی مال بڑھانے کی فکر میں ہے، حلال و حرام کا امتیاز
بہت مشکل ہو چکا ہے مگر جس کی رہنمائی خالق و مالک فرمائے، شاہی و ملکی نظام کا
زیادہ انحصار سود کی لعنت پر ہے، دینی شعور و احساس کی کمی کی وجہ سے لوگ سود کی
لعنت میں مبتلا ہیں۔
سود کی تعریف: لغت میں ربا یعنی
سود کے معنی زیادتی، بلندی اور بڑھوتری کے ہیں جبکہ اصلاح میں ہر وہ قرض جو نفع
کھینچے وہ سود ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے: وہ زیادت (زیادتی) کے عوض سے خالی ہو اور
معاہدہ میں اس کا استحقاق (مستحق ہونا) قرار پایا ہو سود ہے، مثلا سو روپے قرض
دیئے اور یہ ٹھہرا لیا کہ پیسہ اوپر سو لے گا تو یہ پیسہ عوضِ شرعی سے خالی ہے۔
اللہ پاک فرماتا ہے: وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ
حَرَّمَ الرِّبٰواؕ- (پ 3، البقرۃ:275)ترجمہ کنز الایمان:اور اللہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا
سود۔ نیز ایک اور مقام پر فرماتا ہے: یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی
الصَّدَقٰتِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِیْمٍ(۲۷۶) (پ 3، البقرۃ: 276) ترجمہ کنز الایمان: اللہ پاک ہلاک کرتا
ہے سود کو اور بڑھاتا ہے خیرات کو اور اللہ کو پسند نہیں آتا کوئی ناشکرا بڑا
گنہگار۔
تفسیر: اللہ سود کو
مٹاتا ہے اور سود خور کو برکت سے محروم کرتا ہے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ
عنہما نے فرمایا کہ اللہ سود خور کا نہ صدقہ قبول کرے نہ حج نہ جہاد نہ رشتے داروں
سے حسن سلوک۔(تفسیر قرطبی، البقرۃ، تحت الآیۃ: 276)
احادیث مبارکہ:
1۔ سود اگرچہ بہت ہو مگر انجام کی کمی کی طرف لوٹتا ہے۔(مشکوٰۃ المصابیح) یہ
فرمان مسلمان کے لیے ہے سود کا انجام قلت و ذلت ہے اس کا بہت تجربہ ہے۔ بڑے بڑے
سود خور برباد بلکہ ذلیل و خوار ہوتے دیکھے، بعض جلدی اوربعض دیر سے سود کا پیسہ
اصل مال بھی لینے اور برباد کرنے آتا ہے۔(مراٰۃ المناجیح)
2۔ جس کا گوشت حرام سے اُگا ہوگا تو آگ اس سے بہت قریب ہوگی۔ (مشکوٰۃ
المصابیح) اس حدیث مبارکہ کی شرح میں ہے کہ مٹی کے تیل بھیگا کپڑا آگ میں جلد
جلتا ہے ایسے ہی سود، رشوت خوری اور چوری وغیرہ حرام مال سے پیدا شدہ گوشت دوزخ کی
آگ میں بہت جلد جلے گا۔(مراٰۃ المناجیح)
3۔سود کاایک درہم جو چاہتے ہوئے انسان کھائے وہ 36 بار زنا سے بد تر
ہے۔(مشکوٰۃ المصابیح) سود حق العباد ہے جو توبہ سے معاف نہیں ہوتا سود خور کو اللہ
و رسول سے جنگ کا اعلان ہے، زانی کو یہ اعلان نہیں اسی لیے سود خور پرزیادہ سختی
ہے حکومتیں اور دوسرے انسان گناہوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن سود کو رواج
دیتی ہے۔(مراٰۃ المناجیح)
4۔آپ ﷺ نے سود کھانے والے اور کھلانے والے، لکھنے والے اور زکوٰۃ نہ دینے
والے پر لعنت فرمائی۔(مشکوٰۃ المصابیح) سود دینے لکھنے والے چونکہ سود خور کے گناہ
پر معاون گناہ میں شامل ہیں، ضروریات کو حتی الامکان مختصر کریں مگر سودی قرض سے
بچیں مسلمان اکثر مقدمہ بازیوں اور خوشی و غمی کی حرام رسموں میں سودی قرض لیتے
ہیں۔(مراٰۃ المناجیح)
سود حرام قطعی ہے جس طرح سود لینا حرام ہے اسی طرح
سود دینا بھی حرام ہے، لہٰذا ہمیں اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، برے لوگوں کے
پاس اٹھنے بیٹھنے سے بچتے رہئے اور سنتوں کے پابند ہو جائیے تو ان شاء اللہ اس طرح
سود سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سٹی ہاؤسنگ ff بلاک گجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹ اپ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور حاضرین کو 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

16 جنوری 2023ء
کو جامعۃالمدینہ شاہین آباد اروپ ٹاؤن گجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ گرلز اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
انفرادی عبادت میں توجہ دینے اوردینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ
سننے اور نرمی اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈی سی کالونی المنصورہ
بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

شعبہ رابطہ برائے شخصیات
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی سی کالونی المنصورہ بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی
بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے علمِ دین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فرض علوم
سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ سنتوں
بھرا اجتماع شروع کرنے اور ہفتے میں 2 دن مدرسۃالمدینہ بالغات و فرض علوم سیکھنے
کے اہداف دیئے۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 16 جنوری 2023ء کو ڈویژن حیدرآباد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے
کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ
کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا
کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں پاکستان سطح
کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو نیتیں کروائیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور
نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت ڈویژن میرپور خاص کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ڈونیشن بکس ذمہ دار اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبے کی پاکستان سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی
شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں پاکستان سطح
کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ
داران کو نیتیں کروائیں۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور
نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
شعبہ ڈونیشن بکس للبنات
کی تمام صوبائی و سٹی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت
ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں تمام صوبائی و سٹی ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ ہونے والے مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے
اسلامی بہنوں کو انفرادی طور پر ان کی کارکردگی بتائی جبکہ شعبہ طبی علاج کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن
سمجھایا۔
مزید پاکستان سطح کی ذمہ دار نے آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف پر
مشاورت کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری
لانے کا اظہار کیا ۔
گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال
ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ڈویژن تا یوسی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قرآن ٹیچر
کورس کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ابتداءً نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے، اپنے وعدے کو پورا کرنے، نرمی اختیار
کرنے اور گناہوں سے بچنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں داخلے بڑھانے، سافٹ
ویئر میں انٹری کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
سیالکوٹ اور ڈسکہ کے
مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ
روز سیالکوٹ اور ڈسکہ کی ادارتی شعبہ ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ
گرلز، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
ہوئی۔
اس
میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے مختلف دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔علاوہ
ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انفرادی عبادت کرنے، نرمی اختیار کرنے، مدنی
مذاکرہ اوّل تا آخر سننے اور سنوانے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ
گرلزمیں شانِ صدیق اکبر کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات

لوگوں
کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں شانِ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات
منعقدکئے گئے۔
معلومات
کے مطابق ان اجتماعات میں خصوصیت کے ساتھ تذکرۂ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے گئے جبکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان کے بارے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں نے امیرِاہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا فرمائے ہوئے نعرے لگائے ۔ان
اجتماعات کا اختتام دعا اور صلوۃ وسلام پر
ہوا نیز ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

19
جنوری 2023ء کو فیضان مدینہ حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک (دعوت اسلامی ) کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد کے
ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے بارہ ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کا فری چیک اپ کیا اور ادویات دیں ۔
اس کے
علاوہ ذمہ داران نے ڈاکٹروں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکروں میں شرکت
کرنے کی دعوت پیش کی۔ ذمہ داران نے ڈاکٹروں
کو ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کرنے
کی ترغیب بھی دلائی جس پر ڈاکٹروں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ
: محمد محسن مدنی عطاری صوبہ سندھ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
جامعۃ
ُالمدینہ ممباسا کے طلبۂ کرام میں 7 دن
پر مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 جنوری 2023ء کو کینیا میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز
ممباسا کے طلبۂ کرام میں 7 دن پر مشتمل اشاروں
کی زبان کےرہائشی کورس کا آغاز کیا گیا۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو محمد حنیف عطاری( نابینا افرادپاکستان ذمہ دار) نے ابتدائی
طور پر ذکر ُاللہ اور دیگر نیکی کی دعوت پر مشتمل اشارے سکھائے نیز انہیں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرنے کےلئے اشارے بھی بتائے ۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان
آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)