ساؤتھ افریقہ کے سٹی جوہانسبرگ میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری صاحبان، مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور اُن کے سرپرستوں سمیت بزنس کمیونٹی کےعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کی تعلیم اور علمِ دین کی اہمیت بتاتے ہوئےشوق و محبت کے ساتھ علمِ دین کے چراغ سے خود کو روشن کرنے کا ذہن دیا۔دورانِ اجتماع مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مقامی زبان میں بیانات کئے اور مختلف کلام بھی پڑھے۔

بعدازاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور شرکائے اجتماع کے درمیان مختلف سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جن کے درست جوابات دینے پر تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اور دیگر بچوں کے درمیان بھی تحائف تقسیم ہوئے۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)