گزشتہ رات 20 دسمبر 2023 بروز بدھ دعوتِ ‏اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد عظیم پلازہ شو مارکیٹ گارڈن ‏کراچی میں تین دن کے کفن دفن کورس کا آخری لیکچر مکمل ‏ہوا۔

دورانِ کورس حاضرین کوحالت نزع کی احتیاطیں، روح نکلنے کے بعد ‏کرنے والے کام، نماز جنازہ کی اہم معلومات، غسل میت دینے، کفن ‏کاٹنے اور پہنانے کا مکمل پریکٹیکل بھی کر کے بتایا گیا۔

‏اس موقع پر نگرانِ ٹاؤن امتیاز عطاری نے پریکٹیکل ‏کر کے بتایا جبکہ معلم کورس مولانا محمد جاوید عطاری مدنی بھی ‏موجود تھے۔کورس کے آخر میں شرکا نے اپنے تاثرات بھی ‏دیئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اس کورس سے ہمیں کافی معلومات ‏حاصل ہوئیں ہیں اس طرح کے کورسز کا انعقاد ہونا چاہیئے نیز دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو کافی سراہا گیا۔

معلومات کے مطابق امریکہ سے ‏آئے ہوئے بڑی عمر کے ایک اسلامی بھائی نے بھی اس کورس میں شرکت کی اور بتایا ‏کہ وہاں ہمیں اس طرح کے کافی مسائل کا سامنا رہتا ہے ، میرا ‏کورس کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہاں جا کر مسلمانوں کے ‏ساتھ یہ خیر خواہی والا کام کروں، دعوت اسلامی کی یہ کاوش ‏بہت اچھی ہے ۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)