علمِ دین کا فیضان ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں تک پہنچانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت ماہانہ ٹیسٹ و امتحانات کا سلسلہ ہوتا رہتا  ہے جس کی بدولت طلبۂ کرام اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لاتے اور مزیداحسن انداز میں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

اسی سلسلے میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی ) کے تحت افریقی ممالک ملاوی کے علاقے لِمبے ، کینیا کے شہر ممباسا اور تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں قائم برانچز میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کی مختلف کلاسز سے طلبۂ کرام شریک ہوئے اور نظم و ضبط کے ساتھ تحریری امتحان میں حصہ لیا۔

واضح رہے تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں جامعۃ المدینہ کی علیحدہ علیحدہ 2 برانچز قائم ہیں جن میں سے ایک برانچ میں فقہ شافعی کے مطابق جبکہ دوسری برانچ میں فقہ حنفی کے مطابق درسِ نظامی (عالم کورس) کروایا جارہا ہے ۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)