لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسہ میں جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی) کے تحتGraduation Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیا کے شہر سے مختلف علمائے کرام، بزنس مین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

Graduation Ceremony میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کی۔

دورانِ اجتماع جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کی مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئےجبکہ اس سال 2023ء میں قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)