 - Copy.jpg)
گزشتہ
روز فیضان مدینہ شیخو پورہ میں سحری اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ نگران حاجی عبد الرشید عطاری ، لاہور ڈویژن
شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت کئی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں عاشقان رسول نے باجماعت نماز تہجد
ادا کی اور سحری کا اہتمام کیا نیز نمازِ فجر کے لئے صدائیں لگائیں ، بعد نماز فجر
تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا جبکہ اجتماع کا اختتام شجرہ شریف اور نماز چاشت
و اشراق پر کیا گیا۔ (رپورٹ : غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور
ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضانِ
عطار مسجد میں یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے
موقع پر سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
13جنوری2023ء
کو کراچی گلستان جوہر میں قائم مدرسۃُ المدینہ برائے نابینا افراد فیضانِ عطار مسجد میں یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُ
المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں شعبہ نابینا افراد کراچی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے ’’شانِ صدیقِ اکبر رضی
اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو سیرت صدیق اکبر کو اپناتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں فاتحہ خوانی
اور دعاکا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس)، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 جنوری2023ء کو فیصل آباد سٹی
میں قائم گورنمنٹ سیکنڈری ایجوکیشن اسکول برائے نابینا
اور الفیصل مرکز برائے نابینا افراد میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں اسکولز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عابد علی
عطاری نے اساتذہ اور طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس شعبے
کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔مزید اس کے ساتھ ہی اسٹوڈنٹس کو مدنی مرکزفیضان ِمدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پولیس
لائن کانفرنس روم سیالکوٹ میں رکن شوری حاجی اظہر عطاری کا سنتوں بھرا بیان
.jpg)
پچھلے
دنوں پولیس لائن کانفرنس روم سیالکوٹ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا ۔ رکن شوری نے حاضرین کو ”توکّل ، رزق حلال اور حسن ِ اخلاق “ کا درس دیتے ہوئےنیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
نیز
بیان کے اختتام پر رکن شوری نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اور حاضرین کے سوالوں
کا نہایت خوش اُسلوبی کیساتھ جوابات دیئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین
بٹ ، ڈسٹرکٹ انچارج آئی ٹی خرم اصغر جعسر اور وارڈن انسپکٹر و سب انسپکٹر نے شرکت
کی۔ (رپورٹ
: رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

15
جنوری 2023ء کو خضدار بلوچستان میں صوبائی
ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہ حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں
سفر کیا۔جہاں صوبائی ذمہ دار نے شرکائے
مدنی قافلہ کی اشاروں کی زبان میں تربیت کی جس میں انہیں وضو، غسل اورنماز پڑھنے
کے فرائض سکھائے اور انہیں قرآنِ پاک کے
الفاظ کی زیارت بھی کروائی ۔(رپورٹ : قاری اسلم عطاری قلات ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز سبی بلوچستان میں ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن حاجی محمد یعقوب رِنْدکے
انتقال پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری نے ان کے بیٹے
عدنان رِنْد اور بھتیجے بختیار رِنْد سے تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ
ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر نیکی کی دعوت پیش کی ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سفر و دیگر نیک
اعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

15جنوری2023
ء بروز اتوار مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تحفظ
اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظین
اوراق مقدسہ اور سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ محمد شاہنواز احمد عطاری نے شعبے کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے متعلق اسلامی بھائیوں کو اچھے اچھے طریقے بتائے نیز دورانِ تربیت شرکا کو آئندہ
کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ : الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن
ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
17
جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی ) کے
ذمہ دار غلام محبوب عطاری کا ماڈل ٹاؤن
پولیس ہیڈ کوارٹر میں جدول ہوا ۔ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون پرویز اختر بنگش ، ایس پی ماڈل
ٹاؤن و شاہ فیصل سید وجاہت حسین شاہ ، ایس
ایچ او ماڈل ٹاؤن چوہدری اسد ، ایس آئی او نواز خان ، ایس ایچ او سعودآباد ذو الفقار حیدر ، ایچ ایم اے ایس آئی یعقوب اور ڈیوٹی آفیسر اظہر خان سے ملاقاتیں
کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش
کی نیز ماڈل ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 17جنوری
2023ءکو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈسٹرکٹ
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں ریلوے
اسٹیشن ماسٹر خالد سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پولیس چوکی سابق SHO فقیر حسین اور چوکی انچارج ASI حاجی اسلم سے بھی ملاقات ہوئی۔ دورانِ گفتگوذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں عالمی سطح پر ہونے
والی دعوت ِاسلامی کی دینی، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں سےآگاہ کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پرشخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭دوسری جانب نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوتِ ا سلامی نے چیمہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے آنر اخلاق چیمہ،چیمہ بس کمپنی کے آنر چوہدری افضل
چیمہ ، پٹرول پمپ مالک غلام رسول ، کینال
روڈ پر واقع مرحبا پٹرول پمپ کے مینجر رضوان ، GO
پمپ کے مینیجر امتیاز بھائی اور PSO پمپ کے مینیجر شیث سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ ملاقات شخصیات کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحائف میں پیش کئے گئےاورانہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادکا وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی ۔(رپورٹ
: حسن عطاری،فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
جناح ٹاؤن بہادرآباد کراچی
کی جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفی میں تدفین
کورس کا انعقاد

18 جنوری 2023ء
بروز بدھ جناح ٹاؤن بہادرآباد کراچی کی جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفی صلی اللہ
علیہ و سلم میں
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی
حضرات سمیت قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں ایسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے
انہیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ایسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے
انہیں چند ضروری مسائل سکھائے۔اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار طلحہ عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جنوری 2023ء کو کراچی لیاقت آباد ٹاؤن کی فرقانیہ
مسجد میں کفن دفن کورس ہوا جس میں فرقانیہ
مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی ۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ذمہ دار محمد عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع
پرسنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ نیز کفن کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سمجھایا نیز ساتھ ساتھ نمازِ جنازہ
پڑھنے کا طریقہ اور تدفین کرنے سے متعلق
شرعی مسائل بھی بتائے۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے17 جنوری 2023ء کو لیاقت آباد کی بلال مسجد میں غسل ِمیت کورس ہوا جس
میں مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کو ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نےغسلِ میت
دینے کی فضیلت اور نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے
اور کفن کاٹنے/ پہنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز تدفین کرنے کے حوالے سے بھی
چند ضروری شرعی مسائل بتائے ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)