سولجر بازار کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہن کی شادی کے سلسلے میں 9 دسمبر 2023ء کو اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ داران بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”شریعت کے عین مطابق زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں نے اجتماع میں موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

10 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت” اسٹیج آف لائف کورس “ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر مشاورت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بچیوں کے لئے علیحدہ اور بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے علیحدہ کورسز کروانے نیز زیادہ سے زیادہ مقامات پرمختلف زبانوں میں کورس کروانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

بہادر آباد کراچی میں ایک اسلامی بہن کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت و آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


پچھلے  دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ڈویژن میں نیو برانچ لطیف آباد کا وزٹ کیا اور وہاں اراکین مجلس ، صوبائی ذمہ دار گرلز ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژن ذمہ داران اور برانچ ناظمین و انتظامیہ کو برانچ کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14دسمبر 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کےتحت پاکستان بھر کے مدنی عملے کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی مختلف موضوعات پر تربیت کی ۔

دینی کاموں میں مصروف رہنے کا بھی ذہن دیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے سالانہ تربیتی اجتماع میں مکمل حاضری کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزسید غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو کراچی تربیتی اجتماع میں حاضری کے لئے دوران سفر کی جانے والی احتیاطوں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف سے گڈاپ ٹاؤن کاٹھورکے اطراف میں واقع لکی سیمنٹ فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا۔

کراچی سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے ڈسٹرکٹ ملیر-1 ذمہ دار قاری ناصر عطاری کے ساتھ وہاں کام کرنے والوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو فرض علوم پر مشتمل رہائشی کورسز کرنے کی دعوت پیش کی جس پر ہاتھوں 4 عاشقان ِ رسول نے کورس کےلئے فیضان مدینہ چلنے کی نیت کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں لکی فیکٹری ملز کے ایمپلائز کے درمیان بھی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔وہاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے بیان کیا اور اسٹاف کو کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں میں مزید بہتری  لانے کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ کبیروالا ضلع خانیوال میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے نیو سوسائٹیزمیں 12 دینی کام شروع کروانے اور نئے مقامات پر فیضان صحابیات کے قیام پر گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوت دینے  کے ارادے سے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2023ء بروز پیر کو ذمہ داران نے فیصل آباد میں قائم کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ (FIC) اسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا ۔جہاں ذمہ داران نے ڈاکٹر صاحبان کو ماہنامہ فیضان مدینہ میگزین کا تعارف کروایا اور اس کے شمارے تحفے میں پیش کئے ۔

بعدازاں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے ایم ایس آفس میں ایم ۔ایس صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے انہیں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیضان مدینہ میں حاضری کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ ایم ۔ایس صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاً پیش کیا انہوں نے منتھلی میگزین کی تحریروں کا مطالعہ کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو پڑھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حاضری کی اچھی نیت کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 دسمبر  کو شمالی دنیا بشمول پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سےلمبی رات ہوتی ہے

جبکہ اسی تاریخ کو جنوبی دنیا کے لئے سال کا سب سے بڑا دن اور سب سے چھوٹی رات ہوتی ہے۔

٭سورج کی سالانہ حرکت٭

سورج سال میں دومرتبہ(21مارچ اور 23ستمبر کو) وسط دنیا یعنی خط استوا (Equator) پر پہنچتا ہے۔ان دو ایام میں ساری دنیا میں نُجومی اعتبارسے دن رات برابر ہوتے ہیں یعنی 12 گھنٹے کا دن اور 12 گھنٹے کی رات۔

21مارچ کے بعد سورج جانبِ شمال ہٹتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ 21جون کو ”خَطِّ سرطان“ (Tropic of Cancer)یا ”میلِ اعظم شمالی“ پر پہنچتا ہے۔اس روز نِصف شمُالی کُرَّہ (North Hemisphare) میں بشمول پاکستان سال کا سب سے بڑا دن اور نِصْف جُنوبی کُرہ (South Hemisphare) میں سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتاہے ۔

پھرسورج واپس خطِّ اِستوا (Equator)کی طرف آتاہے اور 23 ستمبر کو دوبارہ خط استواپر پہنچتا ہے۔ اور ساری دنیا میں ”نُجومی“ اعتبار سے دن رات برابر ہوجاتے ہیں ۔

23 ستمبر سے سورج جانبِ جنوب ہٹتاچلا جاتا ہے یہاں تک کہ22دسمبرکوخطِ جدی (Tropic of Capricorn) یا ”میلِ اعظم جنوبی“ پر پہنچتا ہے اس روز ”نِصف جنوبی کُرَّہ “میں سال کا سب سے بڑا دن اور ”نِصْف شمالی کُرَّہ “میں بشمولِ پاکستان سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے۔

پھر سورج واپس ”خط استوا (Equator) “کی طرف آتا ہے اور ”21 مارچ“ کو دوبارہ یہاں پہنچتا ہے۔(رپورٹ: عبدالقادر عباسی المدنی ، شعبہ اوقات الصلاۃ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر2023ء بروز منگل خالد بن ولید روڈکراچی میں واقع کار شوروم میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے بیان کیا اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


اویس قرنی مسجد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں 15 دسمبر 2023ء کو  کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں اویس قرنی مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا عملی طریقہ سمجھایا نیز کفن کاٹنے / پہنانے کا عملی طریقہ بھی کراویا۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کی جانب سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں 15 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے فریدہ مسجد اور جنتُ الفردوس مسجد کے اسلامی بھائیوں میں غسل میت دینے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کراویا اور شعبے کے تعارف پر مشتمل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )