دورۂ ساؤتھ افریقہ کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب سمیت ذمہ داران کی ساؤتھ افریقہ کے دارالحکومت Pretoria میں موجود پاکستانی ایمبیسی میں آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق پاکستانی ایمبیسی میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب کی پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسن خان اور ڈپٹی ہائی کمشنر فہد امجد سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پرنگرانِ شوریٰ نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں نگرانِ شوریٰ نے پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسن خان کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والاکنزالایمان کا انگلش ایڈیشن تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے علاقے Abbotsford میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے مختلف سطح کے اسلامی بھائیوں کے مدنی مشورے کئے جن میں ساؤتھ افریقہ مشاورت، اراکین اور دیگر مبلغین جبکہ اس سال 2023ء میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے مدنی علمائے کرام شامل تھے۔

تفصیلات٭ساؤتھ افریقہ مشاورت و اراکینِ کے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان اور انہیں دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا٭اس کے علاوہ مدنی علمائے کرام کے درمیان ہونے والے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے علمِ دین کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام کی رہنمائی کی اور انہیں دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری  ساؤتھ افریقہ کے دورے پر تھے۔

اس دوران نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ساؤتھ افریقہ کے دارالحکومت Pretoria اور جوہانسبرگ شہر کے علاقے Benoni میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان کیا اور وہاں موجود بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کی نیز حاضرین کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن۔ اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

وینڈا، ساؤتھ افریقہ  (Venda, south Africa) کے شہر Limpopo میں واقع جامع مسجد چشتیہ اشرفیہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام12 دسمبر 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور سیّد و ساداتِ کرام کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے نیک اعمال کرنے، گناہوں سے بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔

دوسری جانب جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کرتے ہوئے اسراف سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کا مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انگلش زبان میں خلاصہ بیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19،18،17دسمبر 2023ء  اتوار ، پیر ، منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے محمد زاہد عطاری شعبہ روحانی علاج نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضان مدینہ لیہ میں 18،17،16 دسمبر 2023ء ہفتہ ، اتوار ، پیر روحانی علاج کورس کا سلسلہ رہا جس میں ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری ( شعبہ روحانی علاج کورس) نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بھی سمجھائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضانِ امیر معاویہ مسجد خضدار (بلوچستان) میں 17،16،15 دسمبر 2023ء جمعہ ، ہفتہ ، اتوار تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں قلات ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔

روحانی علاج کورس میں محمد عدنان رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے متعلق مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں ۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 18،17،16دسمبر 2023ء ہفتہ ، اتوار ، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج امان اللہ عطاری نے شرکائے کورس کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق اپڈیٹس سمجھائی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  شعبہ نیوسوسائٹیز کے تحت 16 دسمبر 2023ء بروز ہفتہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ، ڈویژن اور میٹروپولیٹن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق تنظیمی اسٹکچرسمجھایا اور نیو مقامات سروے کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائی نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14 دسمبر 2023ء  کو ڈی سی کالونی حافظ آباد میں سیکیورٹی انچارج ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈی سی آفس سے مختلف بیورو کریٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبا نے قرآن خوانی کی اور تلاوت قرآن پاک و نعت خوانی کا سلسلہ بھی ہوا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کی بخشش کے لئے دعا کروائی۔( رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


16 دسمبر2023 ء بروز ہفتہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین اور تعلیمی ذمہ داران نے حاضری دیں۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام فاروق عطاری مدنی نے ماہ دسمبر کو ہونےوالے شوری کے مدنی مشورہ کے نکات بتائے جبکہ رکن مجلس لاہور ڈویژن مولانا رضوان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار اور نگران مجلس نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اچھے انداز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ آخر میں ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ انچارج برانچ اچھرہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گجرات میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت میٹ اپ ہوا جس میں گجرات دورہ ٔ حدیث شریف کے طلبا شریک ہوئے۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے طلبہ کو فیضان آن لائن اکیڈمی شعبے میں ہونےوالے کاموں سے متعلق تعارف پیش کیا اور اس کو جوائن کرنے کا ذہن دیا نیز اس شعبے اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے انگلش کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسٹوڈنٹس نے نیک جذبات کا اظہارکیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)