دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کا کام بڑے احسن انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں کثیر مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہو چکے ہیں۔

نومبر 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی درج ذیل کارکردگی رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:92 ہزار 428 (92،428)۔

٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 24 ہزار 36 (1،24،036)۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:10 ہزار 200 (10,200)۔

٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 642 (103,642)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 468 (10،468)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 68 ہزار 295 (3،68،295)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29 ہزار 822 (29،822)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 22 ہزار 222 (7،22،222)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے رسائل کی تعداد:92 ہزار 396 (92،396)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:865

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار 706 (14،706)۔