دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی انفرادی کوشش ذریعے اور نیکی کی دعوت کی بدولت وقتاً فوقتاً قبولِ اسلام کے واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ یورپی ملک پرتگال کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Lisbon میں پیش آیا جہاں اس کے علاقے Odivelas میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی کوشش اور نیکی کی دعوت کی بدولت ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غیر مسلم کو کلمۂ طیبہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دینِ اسلام کے بارے میں چند اہم چیزیں بیان کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)