شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
30دسمبر2020ء
بروز بدھ مبلغِ دعوت اسلامی محمد رضا عطاری
لاہور ریجن ذمہ دار نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ کرنے کے ساتھ ساتھ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سافٹ ویئر انٹری کے ذریعے کارکردگی اور تحفظ اوراق
مقدسہ کے بکسز کے انٹر کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی مشورے کے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش
کرنے کے فضائل بیان کئےاور حاضرین کو تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سےعملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن د یتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق
مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور تنظیمی مسائل پیش آنے کی صورت میں ان کے حل کے
طریقہ کار کو مجلس کے مدنی پھولوں کی روشنی میں حل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ناصر
عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت 24 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ نگران مجلس رابطہ
ٹرانسپورٹ ڈپار ٹمنٹ محمد اسمٰعیل عطار ی نے سردار اعظم گڈز مالک کے ذریعے سے
مختلف شخصیات یوسی چیئرمین چوہدری سعید اور مدد خان سے ریجن ذمہ دارمحمد ذیشان مدنی
عطاری نے ملاقات کی ۔
ملاقات
میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے عوت اسلامی کے مختلف شعبے کا تعارف کرواتے
ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور علم دین کی شمع روشن کرنے کے جذبے کے تحت ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔(عبد الوہاب عطاری
مجلس رابطہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ایسٹ ملیر زون)
شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29دسمبر2020ءبروز منگل گلشن راوی ڈویژن
لاہور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین سمیت تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں
ریجن تعلیمی ذمہ دار مدرستہ المدینہ سید فیصل ایاز عطاری ،ریجن تعلیمی ذمہ دار
جامعۃ المدینہ فہد مبشر مدنی اور سخاوت رضا عطاری مدنی ریجن ذمہ دار فیضان آن
لائن اکیڈمی نے شرکاء کی تعلیمی و انتظامی معاملات مضبوط بنانے اور کمزوریاں دور
کرنے سے متعلق مختلف امور پر تربیت کرتے
ہوئے حاضرین کو مختلف اہم اور مفیدنکات دیئے۔ ( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان
آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
27
دسمبر 2020ء بروز اتوارفیضان مدینہ میر پور خاص میں GTV نیوز
کے بیوروچیف انور بروھی کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس میر پور خاص زون ذمہ
دار سید کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
نے کیا۔
سید کامران
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں پر بریف کیا
اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ
کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:اسرار
عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی سے درجہ امامت کورس کے شرکا کا سفر
الحمدللہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں درجہ
امامت کورس جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول تشریف لائے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے!درجہ
امامت کورس میں قرائت ، عقائد اور فرض
علوم سکھانے کےساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے بارہ نیک کام بھی سکھائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں 25 دسمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک تقریبا 80طلباء کرام نے امیر اہلسنت کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مدنی قافلے
میں سفر کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ:امامت
کورس کراچی ریجن )
عارف والا ڈویژن
صرافہ بازار کے تاجر جناب محمد سلیم زرگر کے گھر مدنی حلقہ
دعوت اسلامی
کی مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں پاکپتن زون کے عارف والا ڈویژن میں قائم صرافہ
بازار کے تاجر جناب محمد سلیم زرگر کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد شفیق زرگر، محمد طارق زرگر ،محمد لطیف
زرگر، محمد اعجاز زرگر ، عبدالرشید زرگر سنگھار ہاؤس ، محمد سرفراز زرگر، محمد ندیم
بھٹی زرگر، محمد ندیم سلیمان زرگر اور ملک عبدالرشید صاحب سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے
میں مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار مجلس
تاجران نے باپ کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے والدین کی خدمت اور
ان سے اچھا سلوک کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
یوم تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن + ساہیوال زون)
دعوت
اسلامی کی مجلس شعبہ اوراد عطاریہ کے
تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ جہلم میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں جہلم کابینہ کے شعبہ اوراد عطاریہ کے بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
اسلام آباد ریجن
کے ذمہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا کو مدنی
مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی بستوں پر آنے والے مریضوں
کو شرکت کروانے کا ذہن دیتے ہوئے دکھیاری
امت کے لئے چکوال کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔
مشرف علی عطاری
نے شرکا کو بستوں پر پابندی سے بیٹھنے اور
دعائے صحت اجتماعات کرنے کی ترغیب دلائی،اور ساتھ ہی ساتھ مدنی بہاریں جمع کرنے
،عطاری نام جمع کرنے کا ذہن دیا۔ یاد رہے!
کہ فیضان مدینہ جہلم میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے۔(رپورٹ: رکن زون
مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 29 دسمبر2020ء بروز منگل محمد رضا عطاری لاہور ریجن ذمہ دار
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے ڈویژن فیروزوالہ والا حلقہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سیٹی
کا دورہ کیا جہاں تحفظ اوراق مقدسہ کےا
سٹور کا وزٹ کیا اور فیضان مکہ مدینہ
رحمان سیٹی کے دامن میں چوک درس دیا ۔
اس موقع پر شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے لاہور ریجن ذمہ دار
نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مرید کابینہ کے ذمہ داران اور اہل علاقہ اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے
کوشش کرنے کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس حوالے سےعملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق
مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر
عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)
Under the supervision of the Short Courses Department
of Dawateislami, a 5 day "Seerat e Mustafa" (based on
life of the blessed Prophet) course, from the
21st to 25th December 2020 took place in English for the Islamic sisters of
Manchester Region, UK., in which 24 Islamic sisters participated.
In this course, the blessed Seerat of the Holy Prophet
ﷺ was taught; about his blessed birth, his blessed childhood, his
life in Makkah tul Mukarrama and his migration to Madina. Along with this, his
blessed names were taught and some verses of the Qaseeda Burdah were explained.
Islamic sisters gave their feedback, in which they
said that they learnt a lot of new information from this course and some said
that they felt spirituality in this course. Islamic sisters made the intention
to recite Durood Shareef every day and to learn more about the Seerat of the
Holy Prophet ﷺ.
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 دسمبر تا 27
دسمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow,
Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں97 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے ، نیکیوں والے اعمال
کرنے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
29دسمبر 2020ء کو یوکے ریجن کے علاقے ریڈنگ
(Reading) میں کورس”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا
گیاجس میں کم بیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں کو اچھی نیتیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
لندن ریجن کے علاقے ہائی وکمب میں کورس بنام”بیٹی کا
کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
یکم جنوری 2021 ء کو لندن ریجن کے علاقے
ہائی وکمب (High Wycombe)میں تین دن پر
مشتمل کورس بنام”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے اس کورس کا
دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں سکھایا جائے گا۔
داخلے کے
خواہش مند اسلامی بہنیں اس پر رابطہ فرمائیں: