حیدرآباد ریجن،
لاڑکانہ زون، دادو کابینہ میں خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ میں خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اخلاقیات کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی
بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنے کا ذہن سازی کی
اور کردار کو بہتر بنانے کے طریقے بیان کئے۔ اس موقع پر کابینہ اصلاح عمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے
شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے نکات پیش کئے جس میں خیر پور کی نیک اعمال ڈویژن ذمہ
دار اور ککر ڈویژن اور دادو کی نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تکرریاں مکمل کرنے اور وقت پر کاکردگی جمع
کروانے اور اجتماعات میں جاکر اپنے شعبے کی
مضبوطی کے لئےکوشش کرنے کا ذہن دیا نیز آخر میں ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار فرمایا۔
حیدرآباد ریجن
، کابینہ سجاول ، ڈویژن چوھڑ جمالی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ، کابینہ سجاول ، ڈویژن چوھڑ جمالی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 43
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعمل
کرنے کی ترغیب دلائی اور ان پر عمل کرنے کی
برکتیں بھی بتائیں گئیں نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے۔
موزمبیق
میں سائیکلون اور زلزلے کا اندیشہ ، محمدالیاس قادری کا موزمبیق والوں کے لئے دعائیہ
پیغام
جنوبی
افریقی ملک موزمبیق حکام نے آئندہ چند روز
میں”بیرا موزمبیق“ میں شدید طوفان اور زلزے کی پیشن گوئی کردی تھی، سائیکلون اور زلزلے کے باعث شدید نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیاتھا۔
شیخِ
طریقت، امیر اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”بیرا موزمبیق“ میں سائیکلون اور زلزے کی پیشن
گوئی کی اطلاع ملنے پر وہاں کے عاشقانِ رسول کے نا م ایک آڈیو پیغام
جاری کیا۔
صوتی
پیغام کے آغاز میں امیرِ اہلِ سنت نے بارگاہِ خداوندی میں مسلمانوں کی حفاظت کی
دعائیں کرتے ہوئے کہا ”یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم بیرا
موزمبیق میں سائیکلون اور زلزلے کی پیشن گوئی ہے ،پروردگارِ عالم!اپنے محبوب کی دُکھیاری
امّت پر رحمت کی نظر فرما، اے اللہ !تمام
عاشقانِ رسول کی حفاظت فرما، یا اللہ !یہ سائیکلون، یہ طوفانی بارشیں اور زلزلے بغیر
تباہی مچائے گزر جائیں۔ اے اللہ !تیرے
محبوب کی امت محفوظ رہے، الٰہ العالمین! تمام مسلمانوں کی حفاظت فرما، صبر عطا فرما، ہمت عطا فرما، رحمت کی نظر
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر
اہلِ سنّت نے” بیرا“ کے مقامی عاشقانِ
رسول کو یاقہارُ 100بار پڑھ لینے اور یا سلامُ کابکثرت ورد کرنے اورخوب
اذانیں دینے کے متعلق بھی ترغیب دلائی کہ
وہ ”یا قہارُ“ سو مرتبہ پڑھیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آفات و بلیات سے
حفاظت ہوگی۔ ”یا سلامُ ،یا سلامُ“ چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کردیں، اللہ نے
چاہا تو دونوں جہاں کی سلامتیاں مقدر ہوں گی ۔اس کے علاوہ نعوذ باللہ طوفان شروع ہوبھی گیا ہو تب بھی وہاں چاروں طرف خوب اذانیں دیں، میرے رب نے چاہا تو اذانوں کی برکت سے یہ آفت تباہیاں مچائے
بغیر چلی جائے گی۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْمُعَافَاۃَ
فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَة،(یعنی
اے اللہ پاک! تجھ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سُوال ہے)اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بیرا
کے ایک مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں شدید طوفان اور زلزلے کی پیشن گوئی تھی مگر اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم اور مرشدِ کریم
کی دعا کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ طوفان بخیر و عافیت ختم ہو گیا ہے اور اب تمام لوگ محفوظ ہیں ۔
یکم جنوری سے اسلامی بہنوں کے لئے ” کورس حب العربیہ “
کورس شروع ہوچکاہے
دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم
جنوری 2021ء سےاسلامی بہنوں کے لئے 3ماہ پر مشتمل ”کورس حب العربیہ“ شروع ہوچکاہے۔ دعوت اسلامی عربی سیکھنے میں
دلچسپی رکھنے والی اسلامی بہنیں اور بالخصوص جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لئےسنہری
موقع فراہم کررہی ہے۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنیں کو ٭ صرف و نحو کے متعلق قواعد ٭اردو اور عربی
ٹرانسلیٹ کرنے کا طریقہ ٭ ڈیلی بولنے والے Arabic Sentencesاور اس کے
علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
ایڈمیشن کے لئے صرف اسلامی بہنیں ہی صبح 8:00 تا
شام 4:00 بجےتک رابطہ کرسکتی ہیں۔
مزید معلومات کے
لئے اس نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
03016623612
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات یوکے کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات یوکے برمنگھم
ریجن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یوکے کی شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے
گفتگو کی۔
دعوت اسلامی
کے تحت یوکے برمنگھم میں 30 دسمبر
2020ء کو شعبہ دار المدینہ کا مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ یوکے برمنگھم ریجن
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
شعبے کے تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے گفتگو کی۔
لاک ڈاؤن کی
تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا و عشق ِمصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی
مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 28دسمبر2020ءکویت ، خیطان ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسکائپ کے ذریعے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس
پر شرکانے نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان
مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے جملہ تنظیمی مدنی پھول بیان فرمائے ، مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی جانب سے تنظیمی مسائل پیش
کئے جس کے حل کے لئے عالمی مجلس
مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول عطا فرمائے۔
رکنِ شوریٰ
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حب ماہ
کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے تمام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی اور چھ سالہ اہداف کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے
کے دوسرے دن پاکستان نگران اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی تربیت کی ۔پاکستان
دفتر للبنات میں شعبہ مسائل و تجاویز اور سافٹ ویئر نگران اسلامی بہن کی ورکنگ کے حوالے سے تعارف اور New
organization chart پیش کیا گیا۔
ڈویژن تا ریجن
سطح نگران مع مشاورتیں تقرری مکمل کرنے ،
پاک سطح شعبہ ذمہ داران کو رہ جانے والی زون میں شیڈول مکمل کرنے، زون تا ڈویژن نگران کی آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے شرکاء
اجلاس نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لیئے۔آخری میں ذمہ داران کی اچھی کارکردگی
پر تحائف پیش کئے۔
شیخ طریقت،
امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی جانب
سے عطاکردہ
ہفتہ وار رسالہ
سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات
اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:
٭دعائے مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سےسردی
دور ہوگئی٭چار موسموں کی نعمت ٭سردی اور گرمی کیسے ہوتی ہے؟ ٭سردی سے حفاظت کے چند
مدنی پھول٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں48ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 25 دسمبر 2020ء بروز
جمعۃ المبارک فیضان مدینہ کراچی 28 دسمبر2020ء بروز پیر ناظم آباد 1 نمبر مکہ مسجد جبکہ29 دسمبر2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن مجلس کے زیر اہتمام شرعی تربیتی سلسلہ ہوا جس میں کوئٹہ
اطراف سے فیضان مدینہ آئے ہوئے اسلامی بھائیوں اور مجلس اطراف کے اسلامی بھائیوں سمیت ناظم آباد 1 نمبر کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور
اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی
مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول
کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر مبلغ
دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت
اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر
اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی
مذاکرے کی دعوت دی۔( رپورٹ:عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)
29
دسمبر2020ء بروز منگل فیضان مدینہ
احمدپورشرقیہ عقب تھانہ صدر احمد پور شرقیہ جامع مسجد فیضان مدینہ میں فیضانِ نماز
کورس کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
فیضانِ نماز
کورس میں نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر
حسین عطاری نے عاشقان رسول کے درمیان حسن اخلاق اور والدین کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و
احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو آتے جاتے دیکھ کر
کھڑے ہوجائیے ۔( رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس)
مجلس امامت
کورس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کے شرکا
کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری
شفقت اللہ مدنی اور معلّم امامت کورس سمیت امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں
دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان شاہ صاحب نے حاضرین کو نمازیوں کی تعداد بڑھانے ،لوگوں کی
اصلاح کر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی کوششیں کرنے اور اچھے انداز سے 12 دینی
کام کرکے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ امام مسجد کو عوام میں گھل مل کر نیکی کی دعوت
کو عام کرنے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس)