اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ (Bradford)کی مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 12 مدرسات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی اور 3 روزہ کورس ”بیٹی کا کردار“ کے نکات سمجھائے گئے۔ مدرسہ اسلامی بہنوں نے کورس کروانے کی نیتیں کیں جبکہ میں مشورے میں کورس”حب العربیہ“ کے نکات پر بھی کلام ہوا ۔