اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام دسمبر 2020ءکے آخری ہفتے اٹلی (Italy) کے ڈویژن بلونیا (Bologna)میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے 63 نیک اعمال پر عمل کیسے کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63نیک اعمال کے رسالے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی(Italy) کے شہر پراتو(Parato) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one day session)میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں ملک و بیرون ملک سے اسلامی بہنوں کی 658  مدنی خبریں اپلوڈ ہوئیں جس میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی 309 خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی اور پاکستان کی اسلامی بہنوں کی 349 خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے چار 4ڈویژن اور ایک ذیلی حلقے میں دعائےحاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے نیز کس وقت دعا مانگی جائے اور حاجات کیسے مانگی جائیں کےبارے بیان کیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ نیک اعمال کے ذریرےجائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ17ہزار203

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار860

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار974

گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 66ہزار678

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 56ہزار410

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 87ہزار477

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 83ہزار777

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار235

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار704

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار125

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 6لاکھ78 ہزار600اسلامی بہنوں کی رسالہ” شانِ رفاعی“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، بیوٹیشن ، نرس اوراسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ دعوت اسلامی سے متاثر ہوکر ایک نرس نے اپنی تنخواہ میں سے 50% مدرسے میں جمع کروانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شہداد پور کابینہ کے شہر ہالا کی شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دو لیڈی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے نکات سمجھائے نیزمتفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئےہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے نکات سمجھائے ۔تکمیلی شیڈول مدنی قاعدہ پر پریکٹیکل کروایا ، متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیزہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے اور نئے مدارس اور گھر مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ٹوبہ زون سمندری کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے نکات سمجھائے نیزمتفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئےہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف دیا۔


جس طرح اللہ پاک کی اِطاعت و فرمانبرداری بالاتفاق عُمدہ وپسندیدہ عمل ہےاسی طرح اس کی نافرمانی اورگناہ کا کام بھی بالاتفاق بُرا و ناپسندیدہ فعل ہے۔ گناہ دو طرح کے ہوتے ہیں ایک گناہ صغیرہ دوسرے گناہ کبیرہ۔ اس مضمون میں کبیرہ گناہوں کے بارے میں بتایا جائے گا، اِنْ شَآءَ اللہ !

کبیرہ گناہ کسے کہتے ہیں ؟

٠جو شخص گناہوں میں سےکسی ایسےگناہ کا ارتکاب کرے جس کا بدلہ دنیا میں حَدیعنی سزاہے مثلاًقتل، زنا یا چوری وغیرہ

٠ ایسا گناہ کرے جس کے مُتعلق آخرت میں عذاب یا غضَبِ الٰہی کی وعید ہو

٠ اُس گناہ کےمُرتکِب پر ہمارےنبی حضرت محمدمصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زبان سے لعنت کی گئی ہو

٠وہ گناہ جِس کا مُرتکِب قراٰن و سُنّت میں بیان کی گئی کسی سخت وعید کا مُسْتحِق ہوتو وہ کبیرہ گناہ ہے۔ (الکبائر،ص8، الزواجر ، 1/12، اشعۃ اللمعات،77/1)

گناہِ کبیرہ کی تعداد:

گناہِ کبیرہ کتنے ہیں؟ ان کی تعداد کیا ہے اس میں اختلاف ہے۔ایک روایت سے پتا چلتا ہے کہ سات ہیں دوسری روایت میں نو کی تعداد بتائی گئی ہے جبکہ حضرت سیِّدُنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ کیا گناہ کبیرہ سات ہیں؟

تو آپ نے فرمایا: کہ گناہِ کبیرہ کی تعداد سات سو تک ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ مختلف روایتوں میں جو گناہ کبیرہ کی تعداد بتائی گئی وہ حصرکے لیے نہیں بلکہ مثال کے طور پر ہے ورنہ اور بھی بہت سے گناہ کبیرہ ہیں۔ (منتخب حدیثیں،ص116،115)

50کبیرہ گناہ:

بحیثیت مسلمان چونکہ ہم پرکبیرہ گناہوں سے بچنا لازم ہے اور بچنے کے لئے ان کا جاننا ضروری ہے، اس لئے ذیل میں پچاس کبیرہ گناہ بیان کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی معرفت حاصل ہو اور ان سے بچا جاسکے۔

(1) اللہ پاک کا کسی کو شریک ٹھہرانا (2)قتلِ ناحق (3)جادو کرنا (4)نماز چھوڑنا (5)زکوٰۃ نہ دینا (6)والدین کی نافرمانی کرنا (7)سود کھانا (8)ظلماً یتیم کا مال کھانا (9)رَمَضان کے روزے بلا عذر چھوڑنا (10)زِنا کرنا (11)جھوٹی قسم کھانا (12)خود کشی کرنا (13)دَیُّوثی (14)خِیانت کرنا (15)ریاکاری (16)پیشاب سے نہ بچنا (17)مُردار کا گوشت کا کھانا (18)ناجائز ٹیکس وُصول کرنا (19)اِحسان جتانا (20) لواطت (21)کاہِن اور نجومی کو سچا جاننا (22)شوہر کی نافرمانی کرنا (23)قطع تَعلّقی کرنا (24)نوحہ کرنا اور چہرا پیٹنا (25)نسب پر طعن کرنا (26)تکبر سے تہبند لٹکانا (27)مرد کا ریشمی لباس پہننا (28)مرد کا سونا استعمال کرنا (29)سونے چاندی کے برتن استعمال کرنا (30)بد شگونی (31)سونا چاندی کے برتن میں کھانا پینا (32)ناپ تول میں ڈنڈی مارنا (33)اللہ کی رحمت سے ناامید ہونا (34)جوا کھیلنا (35)نماز جمعہ ترک کرنا (36)مسلمانوں کی جاسوسی کرنا (37)نسب بدلنا (38)اولیاء اللہ سے عداوت رکھنا (39)چغلی کھانا (40)کپڑےیا دیوار میں تصویر بنانا (41)مردوں کا زنانی اورعورتوں کا مردانی وضع اپنانا (42)قراٰن و سنّت کے خلاف فیصلہ کرنا (43)ڈاکہ ڈالنا (44)ظلماً لوگوں کا مال لینا (45)پاک دامن عورت پر زنا کی تہمت لگانا (46)حاکم کا اپنی رعایا کو دھوکا دینا (47)شراب پینا (48)میدانِ جہاد سے بھاگنا (49)رسولُ اللہ پر جھوٹ باندھنا (50) صحابہ کو برا بھلا کہنا۔ (الکبائر، الزواجر)