اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اللہ پاک کے کرم سے اسپین میں گزشتہ دنوں 7 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت پائی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات لگایا جارہا ہے جس میں4 نیو مسلم اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ مدنی قاعدہ اور اسلام کی بنیادی باتیں نیز اسلامی عقائد کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے۔ دین کے ضروری مسائل بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔