دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ڈاکٹرزمان عطاری کے والد کی نمازِ جنازہ رکنِ شوریٰ نے پڑھائی

گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون ،پھالیہ کابینہ ،جوکالیاں ڈویژن نگران ڈاکٹرزمان عطاری کے والد محترم محمد حسین مرحوم ہارٹ اٹیک کے سبب گاؤں
سعداللہ پور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی
نمازِ جنازہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، رشتے داروں اور اہلِ علاقہ نے بڑی
تعداد میں شرکت کی۔ ان کی نماز جنازہ رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے پڑھائی اور مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔ مرحوم کو مقامی
قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ
مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر فضل محمد قریشی کا
سبی کتب میلہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال کا وزٹ

مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سے سِبی کتب میلہ 2020 میں مکتبۃالمدینہ(دعوتِ اسلامی) کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ
سینکڑوں کتب و رسائل رکھے گئے۔اس موقع پرکتب بینی کے شائقین، مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات، پولیس افسران، ڈاکٹر فضل محمد قریشی (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ) سمیت بڑی تعداد
میں لوگوں نے اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر مجلس رابطہ حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار
محمد راشد عطاری اور مکتبۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار نے شخصیات کا استقبال کیا اور
مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور
مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ، رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے مدنی پھول

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر
اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں مدنی
مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس رابطہ اسلام آباد کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کی زیر اہتمام نگران
مجلس رابطہ پاکستان محمد قربان عطاری کے ہمراہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاسلام آباد میں مرتضی ٰجاوید عباسی( ایم این اے و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی)٭فرید عباسی (M.P.A )٭نزیر عباسی( M.P.A)٭عارف عباسی (چئیرمین R.D.A راولپنڈی)٭جنرل
خالد سعید ٭ محمد شہزاد( انجینئر ) ٭رستم علی (
امیدوار M.P.A ) سے ملاقات کی دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی
کا تعارف پیش کیا، مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحفۃً پیش کئےجب کہ دیگر شہروں میں بھی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف
شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان کے نام یہ ہیں بلوچستان:سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی ( قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت )کراچی: فہیم میمن (رٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل)عبدالستار جونیجو (رٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری) سرگودھا سٹی: بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا(سابق وفاقی وزیر)
سبی کتب میلہ 2020 میں مکتبۃالمدینہ کی جانب سے
لگائے جانے والے اسٹال پر شخصیات کی آمد

مجلس رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سے سِبی کتب میلہ 2020 میں مکتبۃالمدینہ(دعوتِ اسلامی) کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ
سینکڑوں کتب و رسائل رکھے گئے۔اس موقع پرکتب بینی کے شائقین، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران، عبدالمجید
جونیجو(اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ناڑی ضلع
کچھی بولان) اور بڑی تعداد میں
لوگوں نے اسٹال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر مجلس
رابطہ حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد راشد عطاری اور مکتبۃ المدینہ کے ریجن ذمہ
دار نے شخصیات کا استقبال کیا اور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار
میں کوئٹہ زون کے نگران زون غلام محی الدین عطاری، خضدار کابینہ کے نگران کابینہ ومجلس رابطہ کے زون ذمہ دار عبدالشکورعطاری، مجلس قافلہ زون ذمہ
دار محمد گل، مجلس قافلہ کابینہ ذمہ دار محمد یوسف عطاری نے ملاقات کی۔ دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور امیر اہل سنت کی مایہ ناز کتاب فیضان نماز اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے اور فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے
کی دعوت دی۔

رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری سےگزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری اور جڑانوالہ کی مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات کی ملاقات ۔

تھانہ بھلوال سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں چوہدری عارف
حسین چیمہ(ایس ایچ او سٹی بھلوال)،
چوہدری سجاد احمد نت(ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر)، چوہدری سہیل مشتاق وڑائچ(رنراپ ایم پی اے) سمیت بھلوال سٹی اور صدر تھانے کے تفتیشی افسران و ملازمین
نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

سلانوالی سٹی ایس ڈی پی او آفس سلانوالی میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں مہر مدثر ممتاز ہرل( اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی)، ملک محمد عثمان اعوان( ڈی ایس پی سلانوالی) ودیگر ایس ڈی پی او آفس اسٹاف، ریڈرا سٹاف، سرکل کے تفتیشی
افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران سرگودھا زون محمد عادل عطاری نے
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
مجلس رابطہ کے ذمہ داران کی پاکستان کے مختلف
شہروں میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات

دارالسلام سوسائٹی کورنگی میں شخصیات اجتماع کا اہتمام ، رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کی خصوصی شرکت

15فروری 2020ء بروز ہفتہ دارالسلام سوسائٹی کورنگی
میں شخصیات اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر غلام جیلانی(M.P.A) ٭ ہاشم رضا (M.P.A) ٭راجہ
اظہر (M.P.A) ٭جاوید شیخ (ڈسٹرک
صدر) ٭اسد مجاہد ٭
زنیر خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھکر ڈسٹرکٹ کے ٹاؤن دریا خان میں حافظ عبدالمنان بیگ ( اسسٹنٹ کمشنر دریا خان)٭ملک عبدالرزاق گورچھا(انچارج C.I.A بھکر) ٭چوہدری ظفر عباس بھٹی(چیف آفیسر بلدیہ بھکر) ٭انسپکٹر شفیع اللہ
خان(S.H.O سٹی
دریا خان)سے ملاقات کی۔ دورانِ
ملاقات مختلف مسائل کے حوالہ مشاورت کا سلسلہ ہوا۔
اسی طرح عوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لودھراں
ساؤتھ پنجاب کےذمہ دارفداعلی عطاری کی وفدکےہمراہ سید کرار حسین (D.P.O) سے ملاقات اور انہیں امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔
اسی طرح کراچی ریجن
و زون ذمہ داران نے ٹھٹھہ کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ناصر شاہ (صوبائی وزیر مذہبی امور و بلدیات) سے بھی ملاقات
کی۔