گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پاکستان میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع اورمدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں دیں ۔جن شخصیات سے ملاقات ہوئی اُن کے نام یہ ہیں: کراچی : غلام مرتضیٰ بلوچ(منسٹر آف ہیومن رائٹس) عبدالحلیم شیخ ( سیکریٹری ایکسائز ڈپارٹمنٹ) اطہر علی میرانی (ایڈیشنل سیکریٹری مائنس اینڈ منرل ڈپارٹمنٹ) علی اصغرمیمن (پرائيو یٹ سیکریٹری ٹو ایکسائز) عباس علی (پرائيویٹ سیکریٹری ٹو ایڈیشنل سیکریٹری ڈپارٹمنٹ) عبدالواحد سھتو (پرائيو یٹ سیکریٹری ٹو اسپیشل سیکریٹری ) فیصل آباد ریجن :انسپکٹر غلام شبیر بلوچ (SHO سٹی کمالیہ)کے گھرچھتہ بخشا جھنگ میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مبلغ دعوت اسلامی و ناظم جامعۃ المدینہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔شجاع آباد ملتان ریجن: اسلم سنگھار) ASP (تھانہ سٹی میں حلقے کا انعقا دکیا گیا،اس حلقے میں افضل قریشی(SHO) و دیگر اسٹاف کی شرکت ہوئی ،فیض رسول (سپرنٹنڈنٹ TMA)اوران کے اسٹاف کےدرمیان درس ہوا۔صدر بار میں پیر عمران احمدبودلہ کےآفس میں حلقہ ہوا ۔مقامی نجی کالج کے پرنسپل و پروفیسرز سے ملاقات بھی ہوئی ۔ڈیرہ الہ یار: ڈاکٹر شیر محمد جکھرانی ( سماجی شخصیت) کے انتقال پر مبلغ ِ دعوت اسلامی کی ان کے بھتیجے ذوالفقار علی جکھرانی سے تعزیت کی۔